جمعه, اپریل 25, 2025

خبریں

تازہ ترین

بشکرد کے ایک گاؤں کے مکینوں کے مویشیوں پر چیتے کا حملہ ، 6 بھیڑیں ہلاک 

  بشکرد ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق آج صبح کے وقت ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے ضلع گوہران کے گاؤں "تریش" کے قریب بلوچستان کے چیتے نے بھیڑوں کے ریوڑ پر حملہ کر دیا، جس سے 6 بھیڑیں ہلاک ہو گئیں۔   ایک بھوکے چیتے کا حملہ اس گاؤں کے 250 میٹر کے اندر ہوا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ خوراک کے وسائل کی کمی نے اسے اپنی مرضی کے خلاف رہائشی علاقوں تک جانے پر مجبور کیا۔   ماحولیاتی حکام اور دیگر متعلقہ اداروں کی عدم توجہ کے ساتھ ساتھ کھیتی باڑی کرنے والوں کے نقصانات کا ازالہ نہ کرنا انہیں...

بندرعباس: میناب جیل میں 4 بلوچ شہریوں سمیت 7 قیدیوں کو پھانسی دے دی گئی

        بندرعباس ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج بروز منگل 6 سمتبر کو طلوع آفتاب کے وقت 4 بلوچ شہریوں سمیت 7 قیدیوں کی سزائے موت پر عملدرامد کرتے ہوئے انہیں بندرعباس کے علاقت میناب کی جیل میں پھانسی دے دی گئی ـ تفصیلات کے مطابق آج قابض ایرانی جیل حکام نے بندرعباس کے علاقے میناب کی جیل میں صبح کے وقت 4 بلوچ قیدیوں سمیت 7 افراد کو پھانسی دے دی گئی ـ آج میناب جیل میں پھانسی پانے والے قیدیوں کی تفصیل درج ذیل ہے ـ جن کی شناخت مقامی ذرائع سے ہوئی ہے ـ 1- "عبدالخالق ناروئی" جو کہ...

پسنی میں غیر مقامی ماہیگیروں کے خلاف احتجاجی دھرنا 

  پسنی (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق غیر مقامی سندھی ناخدا ماہی گیروں کے خلاف مقامی ماہی گیر اور حق دو تحریک کا اپنی زیرو پوائنٹ پر دھرنا ، ٹریفک معطل ، مطالبات منظور ، دھرنا اور احتجاج 15 دن کے لیے موخر کردی گئی ہے ـ   تفصیلات کے مطابق پسنی کے ماہی گیر اور حق دو تحریک نے پسنی میں غیر مقامی سندھی ناخدا ماہی گیروں کے خلاف احتجاجا پسنی زیرو پوائنٹ کو بند کر دیا ، مین شاہراہ پر شامیانے لگا کر اسے عام ٹریفک کی آمدورفت کے لیے مکمل طور پر بند کر دیا ، ماہی گیر اور...

اسرائیل سے ’ساز باز‘: حماس کی پانچ فلسطینیوں کو سزائے موت

لندن ( ہمگام نیوز ) خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق 2017 کے بعد یہ پہلا موقع تھا جب فلسطینی علاقوں میں سزائے موت پر عمل درآمد کیا گیا۔ 20 جولائی 2022 کو غزہ کی ریلی میں شریک حماس کے مسلح ونگ کا رکن۔ (فوٹو اے ایف پی) غزہ کی پٹی میں حکمران فلسطینی تنظیم حماس نے اتوار کو اعلان کیا کہ اس نے پانچ فلسطینی شہریوں کی سزائے موت پر عمل درآمد کیا ہے۔ ان میں دو فلسطینی وہ ہیں جنہوں نے اسرائیل کے ساتھ’سازباز‘کی۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق حماس نے ایک بیان میں کہا کہ ’اتوار...

کراچی میں صحافی اور پبلشر لالہ فہیم بلوچ کی بازیابی کے حق میں مشترکہ پریس کانفرنس

معزز صحافی حضرات! سب سے پہلے ہم سب آپ کی آج یہاں آمد کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ آپ ہماری آواز کو وسیع حلقوں تک پہنچانے کا سبب بنیں گے۔ صحافی حضرات!!! جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ آج آپ کو یہاں زحمت دینے کا سبب ہمارے نوجوان ساتھی فہیم بلوچ کی گمشدگی سے متعلق عوام کو آگاہ کرنا ہے۔ 25 سالہ لالہ فہیم کا بنیادی تعلق بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے وشبود سے ہے۔ وہ علم و ادب پبلشنگ ہاؤس کے مینیجر ہیں جبکہ صدائے بلوچستان ڈاٹ کم اور سہ ماہی گدان پنجگور کے...