بندرعباس ( ہمگام نیوز) رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز 28 اگست کو ایک اور بلوچ قیدی کی پھانسی کی تصدیق کے بعد بندر عباس سینٹرل جیل میں سزائے موت پانے والوں کی تعداد دو ہوگئی۔
اس بلوچ قیدی کی شناخت 27 سالہ سعید سابوکی ولد میردرہے شادہ شدہ اور تین کمسن بچوں باپ ہے جو کہ محمد آباد گاؤں ایرانشہر کاؤنٹی کا رہائشی ہے ـ
رپورٹ کے مطابق سعید سابکی کو "اسماعیل برگریزان" کے ساتھ 2017 میں بندر عباس میں "منشیات فروشی کے الزام "میں ایک مشترکہ مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا اور اس شہر کی انقلابی عدالت نے انہیں...
کوئٹہ (ہمگام نیوز) سٹی نالے میں مٹی کا تودہ گرنے سے دوافراد جاں بحق ہو گئے ۔ پولیس کے مطابق جمعرات کو کوئٹہ میں سٹی نالے میں مٹی کا تودہ گر جا نے سے 2 افراد جاں بحق ہو گئے ۔ پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لیکر شناخت کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا ۔ مزید کاروائی جاری ہے ۔
تمپ (ہمگام نیوز) ویب نیوز کی رپورٹ کے مطابق تمپ میں ڈیزل اور پیٹرول کے کاروبار سے وابستہ افراد سمیت اہلیان تمپ نے ایک پر امن ریلی کا اہتمام کیا گیا، ریلی کے شرکاء نے ضلعی انتظامیہ کے خلاف شدید نعرہ بازی کی
ریلی کے شرکاء نے تمپ کی مختلف گلی، کوچوں سے ہوتے ہوئے لیویز تھانہ تمپ کی سامنے مظاہرہ کیا۔
ریلی کی شرکاء سے سیٹھ یاسین ملک آسکانی، شیر جان گچکی اور عبدالمجید نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ لیویز فورس کی سربراہی و نگرانی میں گاڈی والوں سے بھتہ وصولی اور ٹوکن کا کاروبار عروج پر پہنچ چکا ہے،...
حب (ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق حب کے علاقے بلوچ کالونی کے قریب حب ندی میں بچے سمیت دو افراد ڈوب گئے۔
ایدھی کی بحری رضاکاروں نے نوجوان کی لاش نکال لی جبکہ بچے کی تلاش کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے، حب ندی میں ڈوبنے والوں کی شناخت 37 سالہ نیاز علی ولد رب ڈنو اور پانچ سالہ بچہ بابر ولد محبوب کے ناموں سے ہوئی۔
ایرانشہر (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق ایرانشہر شہر میں قابض ایرانی فورسز کی ایک گاڑی پر براہ راست فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص شہید ہوگیا فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی الٹ گئی اور گاڑی میں دھماکہ جس سے گاڑی کا مالک جھلس کا جانبر نہ ہو سکے ـ
رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ روز ایرانشہر میں پیش آیا جس سے مصطفی اربابی ولد رستم محمد نبی شہید ہوگیا جو دامن گاؤں کے رہائشی بتایا جاتا ہے ـ جبکہ ایک شخص محمود جمشیدزہی ولد محمد شدید زخمی ہوا ـ
بتایا جاتا ہے کہ تھانہ شردراز کے آرمی چوکی کے اہلکاروں...