میناب ( ہمگام نیوز) رسانک کے مطابق آج بروز اتوار 12 جولائی 1401ء کو بحیرہ بلوچستان میں مناب کے قریب ساحل کے قریب دو کارگو بارجز میں آگ لگ گئی۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق اس واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا اور دو بارجز کے تمام اہلکاروں کو بچا لیا گیا ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ یہ حادثہ انخلاء کے دوران اور دو بارجوں کے آپس میں جڑنے کی وجہ سے پیش آیا اور جس بجرے میں آگ بجھانے کا نظام تھا اسے کم نقصان پہنچا۔
باجوڑ ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق خیبرپختونخواء باجوڈ ایجنسی بجلی کے کرنٹ لگنے سے ایک شخص جانبحق ہوگیا ـ
تفصیلات کے مطابق باجوڈ میں بجلی کرنٹ لگنے سے ایک شخص نصراللّہ ولد زر مولا خان جانبحق ہوگئے۔
کوئٹہ ( ہمگام نیوز) بلوچ رہنما ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹیوٹر پر کہا کہ بلوچ قوم چینی کمیونسٹ پارٹی کو واضح پیغام دینا چاہتی ہے کہ کوئی بھی منصوبہ بلوچ عوام کی رضامندی کے بغیر مکمل نہیں ہوسکتا۔ چینی حکمران خود جانتے ہیں کہ بلوچستان میں ابھی تک CPEC کا ایک فیصد بھی مکمل نہیں ہوا۔ یہی پیغام بیرک گولڈ کمپنی کو جاتا ہے۔ ایٹمی طاقت اور اہم کھلاڑی بھارت کو ان کوششوں کے سنگین نتائج کو جاننا چاہیے اور خطے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔
دیربالا (ہمگام نیوز)خیبرپختونخواء میں اطلاعات کے مطابق دیر بالا کے علاقے میں کار گاڈی گہری کھائی میں گرنے سے ڈرائیور سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے ـ
تفصیلات کے مطابق دیر بالا کار گاڈی حادثے کا شکار گہری کھائی میں گرگیا ڈرائیور سمیت پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے ـ
زخمیوں کو فوری طورپر طبی امداد کیلئے پاتراک دیر بالا اسپتال منتقل کردیا گیا
جبکہ دوزخمیوں کی حالت تشویشناک ہے زخمیوں میں ایک خاتون اور بچے شامل ہیں۔
زاہدان ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق بروز منگل 28 جون کو میلک کے سرحدی علاقے پر طالبان فورسز کے ساتھ جھڑپ میں قابض ایرانی بارڈر فورسز کا ایک سرحدی محافظ ہلاک ہوگیا۔
اس اہلکار کی شناخت "محمد صیاد" کے نام سے ہوئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق طالبان فورسز نے میلک کی سرحد کے زیرو بارڈر پوائنٹس سے ایران میں داخل ہو کر قابض ایرانی بارڈر فورسز کی ایک گشتی گاڑی کو نشانہ بنایا۔
طالبان کی فائرنگ کے بعد جھڑپ ہوئی اور ایران کا ایک سرحدی محافظ ہلاک ہوگیا۔