امسٹرڈم ( ہمگـام نیوز) نیدرلینڈز : بلوچ نیشنل موومنٹ نیدرلینڈز چیپٹر کی طرف سے 26 جون اتوار کے روز تشدد سے متاثرہ افراد کے عالمی دن اور منشیات اور اس کی اسمنگلنگ کے خلاف عالمی دن کے موقع پر نیدرلینڈز کے شہر امسٹرڈم ڈام اسکوائر میں احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا گیا۔
مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز، پلے کارڈز، اور بلوچ لاپتہ افراد کی تصاویر اٹھائیں اور پاکستانی مظالم کے خلاف نعرے لگائے۔
امسٹرڈم نیدرلینڈز میں مظاہرے سے بلوچ نیشنل مومنٹ نیدرلینڈز چیپٹر کے ممبر اور پانک کے میڈیا کوارڈینیٹر جمال بلوچ نے خطاب کیا۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان نے بندوق...
مہگس ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز 24 جون کی شام کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر مہگس میں ایک بلوچ شہری کو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا ـ
اس بلوچ شہری کی شناخت 22 سالہ مہدی آسکانی ولد داد محمد کے نام سے ہوئی ہے جو مہگس/مہرستان شہر کے گاؤں ملا کہن سے تعلق رکھتا ہے۔
کہا جاتا ہے کہ مہدی کو 24 جون بروز جمعہ کی سہ پہر مہرستان ملا کہن کے محور پر فائرنگ کر قتل کر دیا گیا۔
کراچی ( ہمگام نیوز) پاکستانی سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ڈاکٹر دین محمد بلوچ کی جبری گمشدگی کیخلاف کل کراچی پریس کلب میں سیمینار ہوگا۔ ڈاکٹر دین محمد بلوچ کی صاحبزادی سمی دین بلوچ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد کی جبری گمشدگی اور غیر قانونی حراست کے تیرہ سال مکمل ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ اجتماعی سزا کے اس انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر ہم کل بروز منگل 28 جون 2022ء بوقت شام چار بجے کراچی پریس کلب کے کانفرنس ہال میں ایک سیمینار منعقد کر...
حب (ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں مسلح افراد نے گھر میں گھس فائرنگ کر کے خاتون کو قتل کردیا -
میڈیا کے مطابق مذکورہ خاتون گھر میں کام کر رہی تھی جب مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کھول دی جس کے نتیجے میں خاتون موقع پر ہی جانبحق ہوگئی۔
پولیس کے مطابق قتل کی وجہ خاندانی جھگڑا ہوسکتا ہے،
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر لاش کو اسپتال پہنچادیا ہے جہاں ضروری کارروائی کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کردیا گیا-
کراچی ( ہمگام نیوز) بلوچ جبری لاپتہ افراد کے لواحقین اپنے پیاروں کی بازیابی کیلئے کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاجی کیمپ لگا کر بیٹھے ہیں.
لواحقین میں سعید عمر، عمران بلوچ، عبدالحمید زہری اور دوسرے لاپتہ افراد کے فیملیز شامل ہیں
مظاہرین نے سندھ حکومت، رینجرز CTD اور اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ انکے پیاروں کو بازیاب کیا جائے
احتجاجی کیمپ کو بلوچ یکجہتی کمیٹی کراچی کی مکمل حمایت حاصل ہے اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کراچی کے آرگنائزر آمنہ بلوچ وہاں شریک ہیں