راسک ( ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر راسک کی ایک کامیاب اور محنتی بلوچ ٹیچر محترمہ منیرہ تاجداری نے ایک بار پھر بلوچستان کا سر فخر سے بلند کیا۔
الیکٹرانک مواد کی تیاری کے دسویں ایرانی قومی میلے میں خاص طور پر پورے ایران کے اساتذہ کے لیے محترمہ تاجداری کی کوششوں سے روسک کے شہر نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔
کہا جاتا ہے کہ اس میلے میں تقریباً 11,500 افراد نے شرکت کی اور پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی محترمہ تاجداری سے ظاہر ہوتا ہے کہ بلوچ خواتین کو میدان دینے سے وہ بلوچستان کے...
واشنگٹن ( ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ افغانستان میں تباہ کن زلزلے سے افغان عوام کی مشکلات میں اضافہ ہو گا اور یہ قدرتی آفت موجودہ سنگین انسانی بحران کی صورت حال کومزيد پيچيدہ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اس بات کا جائزہ لے رہا ہے کہ متاثرین تک امداد کیسے پہنچائی جائے?
افغانستان میں منگل اور بدھ کی شب زلزلے کے باعث ہونے والی تباہی کے نتیجے میں لگ بھگ 1500 افراد جاں بحق اور 2000 کے قریب لوگ زخمی ہو گئے...
کوئٹہ ( ہمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ ضلع آواران کی تحصیل وادی مشکے کے علاقے گجلی میں 21 جون کو پانچ بجے سرمچاروں نے یوفون کمپنی کے موبائل فون ٹاور کوراکٹ سے نشانہ بناکر اس کی پوری مشینری کو نذرآتش کردیا۔
انہوں نے کہا کہ چار روز قبل وادی مشکے کے علاقے تنک سے ریاستی مخبر، اور ڈیتھ اسکواڈ کے کارندے نذیر ولد حضور بخش کو سرمچاروں نے گرفتار کیا۔ دوران تفتیش اس نے ریاستی پشت پناہی میں اپنے تمام جرائم کا اعتراف کیا۔مزکورہ ریاستی ایجنٹ کئی سماجی برائیوں میں ملوث ہونے...
زاہدان ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق ’مازیار شاہ بخش‘ اور ’ابراہیم شاہ بخش‘ نامی دو بلوچ شہریوں کی گرفتاری کے تقریباً تین ماہ بعد بھی ان افراد کے اہل خانہ کا ان کے اہل خانہ سے کوئی رابطہ یا ملاقات نہیں ہوئی ہے ـ
ابراہیم شاہ بخش کو IRGC کی انٹیلی جنس فورسز نے 21 مارچ 2022 کو دزاپ/زاہدان شہر سے گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا تھا۔
24 سالہ ابراہیم دزاپ شہر کے کورین سرجنگل ضلع میں واقع شورچہ گاؤں کے رہائشی خدامراد کا بیٹا ہے۔
اس شہری کو آئی آر جی سی کی انٹیلی جنس فورسز...
پنجگور ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ شب پنجگور کے علاقے غریب آباد چتکان میں موٹر سائیکل چھینے کے دوران مزاحمت پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے اصغر ولد ابوبکر کے سینے پر گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوئے ـ
جو کہ بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے