کراچی (ہمگام نیوز) کراچی میں جیل چورنگی کے قریب سپر اسٹور میں آگ لگنے کے واقعے میں ایک شخص دوران علاج دم توڑ گیا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق شخص سپر اسٹور کے اندر پھنس گیا تھا۔
واضح رہے کہ کراچی کی جیل چورنگی کے قریب کثیر المنزلہ عمارت میں قائم سپر اسٹور کے بیسمنٹ میں لگی آگ بے قابو ہوگئی۔
پانچ گھنٹے گزرنے کے باوجود آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا جبکہ دھویں کے باعث ریسکیو عملے کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ انتظامیہ نے آگ پر قابو پانے کے لیے کیمیکل منگوالیا
جیونی (ہمگام نیوز) جیونی میں ایک مچھلی ایک کروڑ 35 لاکھ 80 ہزار میں فروخت کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق گوادر کی ساحلی بستی جیونی میں ایک ماہیگیر نے گزشتہ شپ شکار کے دوران ایک سوا مچھلی جسے مقامی زبان میں کِر کہا جاتا ہے شکار کیا جسکا وزن 50•48 بتایا گیا ہے ایک کروڑ 35 لاکھ 80 روپے میں مقامی مارکیٹ میں فروخت کیا گیا۔اس سے قبل بھی جیونی کے ماہیگیر سوا مچھلی کی شکار کرچکے ہیں تا ھم یہ ابتک سب سے قیمتی مچھلی ہے.
کسرکند ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز 19 مئ کو آسکانی قبیلے کے دو گروہوں کے درمیان دینارزہی اور گہرام زیہی نے کئی دہائیوں پر محیط اختلافات اور تنازعات کو چھوڑ کر آپس میں صلح کر لی۔
یہ بلوچی دیوان اور امن و تصفیہ اجلاس کسرکند شہر کے گاؤں حمیری مسجد میں منعقد ہوا۔
کہا جاتا ہے کہ یہ صلح قابل اعتماد لوگوں اور سماجی کارکنوں جیسے میر ہوتی خان آسکانی، سردار محمد اسحاق آسکانی، میر محمد یونس آسکانی، حاجی بیگ محمد پربار، حاجی رحیم بخش اللہزہی اور دادرحیم صلاحی زہی کے درمیان منعقد...
سوئی(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے سوئی سے ایک شخص قابض فوج کی حراست سے بازیاب ہوگیا جوکہ 2010 سے لاپتہ تھا۔
ذرائع کے مطابق بازیاب ہونے والا شخص ذہنی توازن کھو چکا ہے جس کی شناخت عبدالوہاب کے نام سے ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق 2010 کو تمپ سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے عبدالوہاب کے قریبی رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ سوئی سے بازیاب ہونے والا شخص عبدالوہاب جو ذہنی توازن کھو چکا ہے، ان کی شناخت تربت سے والدہ کی ویڈیو کال کے ذریعے ہوا۔
کوئٹہ (ہمگام نیوز) قابض پاکستانی سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں کراچی سے جبری گمشدگی کا شکار ہونے والا ڈاکٹر دلدار بلوچ بازیاب ہوگئے.
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر دلدار بلوچ کو قابض سیکورٹی فورسز نے کراچی سے حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا تھا.
آج خاندانی ذرائع نے بازیابی کی تصدیق کردی ہے۔