چهارشنبه, اپریل 23, 2025

خبریں

تازہ ترین

ایرانشہر اور نیکشر شاہراہ پر قابض ایرانی آرمی اہلکاروں کا بلوچ خواتین و بچوں پر تشدد

ایرانشہر (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز 26 اپریل کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر پہرہ/ ایرانشہر اور گِھ/ نیکشہر شاہراہ پر قابض ایرانی آرمی آئی آر جی سی کے اہلکاروں سمیت دیگر فورسز نے ایک ناکہ بندی کرکے راہ پر گزرنے والی گاڑیوں کو روک کر بلوچ شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنایا ـ بتایا جاتا ہے کہ قابض ایرانی آرمی نے گاڑیوں کو قبضے میں لینے کے بعد بلوچ شہریوں کو اتارا اور ان کی تلاشی لی۔ رپورٹ کے مطابق بلوچ شہریوں کو گاڑی سے اتار کر تلاشی کے بہانے بلوچ خواتین اور بچوں کو ہراساں...

زابل میں خاندانی تنازعہ پر ایک شخص قتل

زابل (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز 25 اپریل کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے زابل میں خاندانی جھگڑے کی وجہ سے ایک 27 سالہ شہری کو قتل کر دیا گیا۔ خبر ملنے تک قتل ہونے والے اس شہری کی شناخت کے بارے میں کوئی معلومات دستیاب نہیں ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ شہری کو اس کی بہن کے شوہر نے گھریلو جھگڑے کے دوران چھریوں کے وار کر کے قتل کیا۔ رپورٹ کے مطابق قاتل اپنی بیوی کے بھائی کو چھرا گھونپ کر قتل کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گیا جسے زابل پولیس نے آدھے...

علامہ اقبال میڈیکل کالج میں فائرنگ سے تین افراد زخمی

لاہور (ہمگام نیوز) علامہ اقبال میڈیکل کالج میں فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کےمطابق علامہ اقبال میڈیکل کالج میں فائرنگ سے نائب صدرآل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن لالہ محمد اسلم سمیت تین افراد زخمی ہوئے۔ پولیس کا بتانا ہے کہ دیگر دو زخمیوں میں محمد وقاص اور عمران نامی شہری شامل ہیں۔پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والا ملزم کالج کا ہی ملازم ہے جسے گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ ملزم کی جانب سے فائرنگ کرنے کی وجہ فوری طور پر سامنے نہیں آئی ہے۔

پنجگور چتکان جہلک میں نامعلوم افراد نے ایک گھر پر دستی بم سے حملہ ایک بچی شدید زخمی

پنجگور (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق پنجگور کے علاقے چتکان جہلک میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک گھر پر دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے جس سے ایک بچی شدید زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پنجگور چتکان جہلک میں نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں نے ثناء ولد محمد اکبر کے گھر کے چھت پر دستی بم پھینکا گھر میں آگ لگ گئی جسکے نتیجے میں بچی ماہ نور بنت ثناء اللّہ شدید زخمی ہوگئے۔ بچی کی عمر دس سال بتائی جاتی ہے۔ پولیس کے مطابق بارودی مواد سے بم کریکر حملہ تھا جو چھت کو سوراخ کرکے اندر گرگیا۔ زخمی بچی...

واش شہر میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیئے گئے

واش (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر واش میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیئے گئے ـ تفصیلات کے مطابق کرائسس مینجمنٹ آفس کے ڈائریکٹر جنرل غلام رضا اربابی نے کہا کہ واش شہر میں 43 کلومیٹر سے دور فاصلے پر 7.3 ریکٹر شدت کے ساتھ زلزلے جھٹکے ریکارڈ کیئے گئے ہیں جبکہ اب تک کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔ بلوچستان کرائسز مینجمنٹ آفس کے سی ای او غلام رضا اربابی نے مزید کہا: "ریکٹر اسکیل کے مطابق 7.3 کی شدت کے اس زلزلے نے بلوچستان کے مرکز میں واش شہر سے 43 کلومیٹر...