واشنگٹن( ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق امریکی انٹیلیجنس کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ روس نے یوکرین پر حملے کی تیاری تیز کر دی ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق انٹیلیجنس رپورٹ میں توقع ظاہر کی گئی ہے کہ حملے کی صورت میں یوکرین کے دارالحکومت کیوو کا سقوط دو روز میں ہو جائے گا.
ادھر امریکی فوج نے اپنی عسکری کمک پولینڈ پہنچنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اقدام روسی یوکرینی تناؤ کے باعث تشویش کا شکار اتحادیوں کے اطمینان کے سلسلے میں ہے۔
امریکی ایئربورن 18ویں ڈویژن کے ترجمان نے ایک بیان میں بتایا ہے...
ممبئی (ہمگام نیوز) بھارت کی لیجنڈ گلوکارہ لتا منگیشکر 92 میں انتقال کر گئی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق طبیعت ناساز ہونے کے باعث لتا منگیشکر آئی سی یو میں زیر علاج تھیں۔
بھارتی میڈیا (ٹائمز آف انڈیا) کے مطابق لتا منگیشکر کا انتقال آج صبح کے وقت ہوا۔ انہیں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے پر گزشتہ ماہ کے دوران طبیعت کی ناسازی کے باعث ہسپتال منتقل کرایا گیا تھا۔ عمر رسیدگی کے باعث لتا منگیشکر پر بیماریوں نے حملہ کردیا تھا کورونا کے ساتھ ساتھ لتا منگیشکر کو نمونیا کی بھی شکایت تھی۔ کورونا کی معتدل شکایات کے ساتھ لتا...
کابل (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق افغانستان کی دارلحکومت کابل اور دیگر شہروں میں مقیم بلوچ پناہ گزینوں کو طالبان حکومت حراساں کر رہی ہے آج علی الصبح طالبان نے کابل اور گردونوح میں مقیم بلوچ پناہ گزینوں کے گھروں کے مردوں جن میں پیر و ورنا شامل ہیں زبردستی
اپنے ساتھ لے گئے اور گھروں میں صرف خواتین اور بچے رہ گئے ہیں گھروں میں پیچھے رہ جانے والے خواتین و بچوں کے مطابق کہ ہمارے پوچھنے کے باوجود کہ وہ کون ہیں اور ہمارا قصور کیا ہے کیوں اور کہاں ہمارے لوگوں کو لے جایا...
ڈیرہ غازی خان (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں آوارہ کتوں کےکاٹنے سے سکول کا 11 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا.
میڈیا زرائع کے مطابق ڈیرہ غازی خان بلاک 39 میں سرکاری اسکول میں آوارہ کتوں نے بچے پر حملہ کردیا تھا جس کے بعد اسے شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں بچہ جانبر نہ ہو سکا
11 سالہ بچہ اسکول کا طالب علم تھا.
دشتیاری (ہمگـام نیوز) اطلاعات کے مطابق 29 جنوری کو دشتیاری شہر میں پرائیڈ گاڑی اور سڑک کے کنارے کھڑی ریل کے درمیان تصادم میں ایک خاتون اور دو بچے جاں بحق اور دوسرا شدید زخمی ہوا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز 29 جنوری کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر دشتیاری ٹریفک حادثے میں خاتون سمیت دو بچے جانبحق ہوگئے جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوا ـ
زخمی شخص کی شناخت راسک سے تعلق رکھنے والے "نظام برپار" بتائی گئی ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ مرنے والوں میں نظام کی بیوی اور بچے شامل ہیں۔
حادثہ ہوت گٹ گاؤں کے...