بولان ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق بولان کے علاقے انڈیسہ میں مسلح افراد کی جانب سے قابض پاکستانی فوج کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق حملے میں فورسز کو جانی نقصان کا سامنا ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حملہ آج بروز اتوار دوپہر 12 بجے کے قریب مقبوضہ بلوچستان کے علاقے بولان میں انڈیسہ کے مقام پر قابض پاکستانی فورسز ہوا ہے۔ حملے میں دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے میں قابض فورسز کی جانب سے ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔
ماضی میں بولان سمیت مقبوضہ بلوچستان کے دیگر علاقوں میں قابض پاکستانی فورسز پر اس طرح کے حملے بلوچ آزادی پسند...
کوئٹہ(ہمگام نیوز)سمیر احمد ولد صابر علی کے بوڑھی والدہ نے فریاد کی ہے کہ سمیر احمد کے باحفاظت بازیابی کے لئے اِنسانی حقوق کی تنظیمیں اور انصاف فراہم کرنے والے ملکی ادارے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر سمیر احمد کے باحفاظت بازیابی کے لیے اپنا کردار ادا کریں -
سمیر احمد کے والدہ کے مطابق سمیر احمد ولد صابر علی کو پاکستانی خفیہ اداروں نے بلوچستان مند کے علاقے سورو میں 5 مئی 2013 کو جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا جس کی جبری گمشدگی کو اب 8 سال ہو چکے ہیں ہم نے سمیر احمد کے بازیابی...
کوئٹہ(ہمگام نیوز)مقبوضہ بلوچستان کے صدر مقام کوئٹہ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کے مطابق جمعرات کو کوئٹہ کے علا قے قندھا ری بازار میں مسلح افراد کی فائرنگ سے جمعہ خان نامی شخص جاں بحق ہو گیا پو لیس نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی مز ید کاروائی جاری ہے۔
ہنگو(ہمگام نیوز)ہنگو کی تحصیل ٹل میں گیس کمپنی کے کنویں پر مسلح افراد نے حملہ کر دیا۔ڈی پی او ہنگو اکرام اللہ خان کا کہنا ہے کہ حملے میں مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس سے گیس کمپنی کاسکیورٹی گارڈ ہلاک ہوگیا۔
اکرام اللہ کے مطابق حملہ آور ایک سکیورٹی گارڈ سمیت 2 افرادکو اغوا کرکے ساتھ بھی لے گئے، اس کے علاوہ مسلح افراد نے سولر سسٹم پرفائرنگ کرکے اسے بھی ناکارہ بنا دیا۔انہوں نے بتایا کہ رات دیر گئے پیش آنے والے واقعے کے بعد حملہ آوروں کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن...
کوئٹہ (ہمگام نیوز) بی ایل ایف کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ کیچ کے علاقہ کہیر کور دشت میں قائم پاکستانی فوجی چوکی پر 25 جنوری 2022 بروز منگل شام چھ بجے بی ایل ایف کے سرمچاروں نے حملہ کیا،اس حملے میں دشمن فوج کے 17 اہلکار ہلاک ہوئے۔
ترجمان گہرام بلوچ نے کہا ہمارے سرمچاروں نے دشمن کا اسلحہ اور دیگر فوجی ساز و سامان قبضہ میں لے کر چوکی کو نذر آتش کردیا اور قابض دشمن کے خلاف اس حملے میں بی ایل ایف کا ایک سرمچار ممتاز...