سه شنبه, اپریل 22, 2025

خبریں

تازہ ترین

بلوچ تحریک آزادی کا “ مردِ بیمار “۔ رزاک بلوچ

The Sick Man of Europe & The Sick Man of Balochistan دراصل...

دو راستے غلامی یا بغاوت۔ پازل پراز

ایک حقیقت اب پوری طرح عیاں ہو چکی ہے...

سردار و متعبر

تحریر ۔ ۔ سلام سنجر بلوچستان میں سرداری نظام جڑیں...

کوہاٹ اور پشاور میں پولیس، ڈی آئی خان میں ایف سی پر حملہ

پشاور(ہمگام نیوز) ذرائع کے مطابق ضلع کوہاٹ کے علاقے خواصی بانڈہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا ـ پشاور کے علاقے ارمڑ میں پولیس نے اشتہاری ملزم کیخلاف آپریشن کیا، ملزمان کی جوابی فائرنگ میں سمیع اللہ نامی پولیس کانسٹیبل ہلاک ہو گیا ـ دوسری جانب ڈیرہ اسماعیل خان کے تھانہ درابن کی حدود میں ایف سی کے قلعے پر مسلح افراد نے حملہ کیا، جس میں ایف سی کے تین اہلکار زخمی ہوگئےـ اس واقعے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان محمد خراسانی نے قبول کی ـ

نصر آباد میں قابض ایرانی آرمی کی فائرنگ سے بلوچ شہری زخمی

نصرآباد ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق 23 جنوری کو شمالی شہر نصر آباد/زابل میں انسداد منشیات فورسز کی فائرنگ سے ایک بلوچ شہری زخمی ہوا تھا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز قابض ایرانی نارکوٹیکس فورسز کی فائرنگ سے ایک بلوچ شہری زخمی ہوا جبکہ زخمی شدہ شہری کی شناخت سفرزہی فیملی سے تعلق رکھتا ہے تاہم اس کا نام معلوم نہیں ہوسکی ـ مبینہ طور پر اینٹی نارکوٹکس افسران کی فائرنگ کے بعد گاڑی الٹ گئی اور ڈرائیور فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہوا ـ

شہر کے مرکز میں شہری انفراسٹرکچر کی ناقص حالت

زاہدان (ہمگام نیوز) ایرانی مقبوضہ بلوچستان میں شدید بارشوں کے باعث بلوچستان کے کئی علاقوں کو مناسب انفراسٹرکچر نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ حالیہ برسوں میں قابض ایران کی حکومت اپنی جابرانہ پالیسیوں جیسے ڈی آئیڈینٹیفیکیشن، بلوچستان کی تقسیم جیسے منصوبوں اور آبادی کی منصوبہ بندی کو جواز بنا کر نئے شہر بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔ دریں اثنا بلوچستان کے زیادہ تر نئے قائم ہونے والے شہروں کو صحت، نقل و حمل شہریوں کو سہولیات جیسے بنیادی ڈھانچے کے مسائل کا سامنا ہے۔ پنوچ شہر کے ایک شہری نے حکام...

بلوچستان میں 5 سال سے کم عمر بچوں میں کم وزنی میں اضافہ

دزاپ ( ہمگام بیوز) رپورٹ کے مطابق ایران کے زیر قبضہ بلوچستان کے محکمہ صحت کے سرکاری اعدادوشمار کے مطابق بلوچستان میں غذائی قلت اور کم وزنی کے شکار بچوں کی تعداد تقریباً بارہ ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ واضح رہے کہ یہ اعداد و شمار صرف 5 سال سے کم عمر کے بچوں کے لیے ہے اور وہ مراکز صحت میں رجسٹرڈ ہیں، جبکہ 5 سال سے زائد عمر کے بچے اور ایسے بچے جن کے پاس شناختی دستاویزات نہیں ہیں یا جن کی صحت کے مراکز تک رسائی نہیں ہے، اس اعداد و شمار میں شامل...

ستر سالہ بزرگ براہم ولد غلام محمد کو حراست میں رکھنا غیر آئینی عمل ـ وی بی ایم پی

کوئٹہ(ہمگام نیوز)مقبوضہ بلوچستان میں جبری گمشدگی کے شکار افراد کے باحفاظت بازیابی کے لئے جدوجہد کرنی والی تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے اپنے سوشل میڈیا ایپس پر اپنے جاری کردہ بیان میں آواران سے دو ہفتے قبل 70 سالہ بلوچ بزرگ شخص کی ریاستی جبری گمشدگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کو شکایت موصول ہوۓ ہے کہ آواران سے دو ہفتے قابض ریاستی ایف سی کے ہاتھوں 70 سالہ بلوچ بزرگ بنام براہم ولد غلام محمد کو ایف سی کیمپ آوران بلایاگیا تھا اور وہاں ان کو حراست میں لے لیا اور وہ تاحال...