کراچی(ہمگام نیوز)بلوچ یکجہتی کمیٹی کراچی کی جانب سے سوشل میڈیا میں ایک جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ 2022 بروز ہفتہ جبری گمشدگی کے شکار ہونے والے بلوچ فررند آصف بلوچ اور رشید بلوچ کے اہل خانہ کی جانب سے ہونے والے احتجاجی مظاہرے کی حمایت کا اعلان کرتی ہے اور اس بیان میں تمام طبقۂِ فکر کے لوگوں سے بھرپور شرکت کی اپیل کرتے ہیں۔
پشاور(ہمگام نیوز)تحریک طالبان پاکستان (Ttp) کے مرکزی ترجمان محمد خراسانی نے اپنے آفیشل میڈیا میں بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ،ولایتِ بنو سے تعلق رکھنے والی مجاہدین کی ایک نئی جماعت نے تحریک طالبان پاکستان کے امیر مفتی نور ولی محسود حفظہ اللہ کے ساتھ بیعت کا اعلان کرلیا ہے ـ مجاہدین کی اس جماعت کی سربراہی کمانڈر ضرار حفظہ اللہ (سکنہ ضلع بنوں) کر رہے ہیں ـ
ہم دیگر پاکستانی مجاہدین کو بھی دعوت دیتے ہیں کہ وہ بھی اپنے قافلے کے ساتھ تحریک طالبان پاکستان میں شامل ہوجائیں اور ملک میں نفاذِ اسلام کیلئے اجتماعی...
کوئٹہ(ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے صدر مقام کوئٹہ کے نواحی علاقے مشرقی بائی پاس پر ایک گھر میں گیس لیکیج کے باعث دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں دو خواتین جھلس کر زخمی ہوگئیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق مشرقی بائی پاس پر بھوسہ منڈی کے قریب گھر میں گیس لیکیج کے باعث دھماکا ہوا۔
دھماکے میں دو خواتین جھلس کر زخمی ہوگئیں، زخمیوں کو بولان میڈیکل کمپلکس اسپتال کے برن یونٹ منتقل کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں گزشتہ تین روز کے دوران گیس لیکیج کے باعث دھماکوں کے تین واقعات میں 13 افراد جھلس کر زخمی...
گوادر(ہمگام نیوز)مقبوضہ بلوچستان میں موسلا دھار بارشوں سے ساحلی علاقے زیر آب آگئے۔ مقبوضہ بلوچستان کے شہر گوادر، پسنی، اورماڑہ، جیوانی اور کیچ میں نظامِ زندگی درہم برہم ہوگیا جب کہ گوادر میں سڑکیں، گلیاں اور گاڑیاں ڈوب گئیں۔
گوادرمیں نکاسی آب کا نظام درہم برہم ہونے سے بارش اورسیوریج کاپانی گھروں میں داخل ہوگیا جب کہ بارش کے بعد آنکاڑہ، شادی کور، سوڑ ڈیم، بیلار اورڈوسی ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہوگئی۔چمن شہر اور مضافات میں بھی طوفانی بارش نے تباہی مچادی، بارش کےباعث رابطہ سڑکیں شدید متاثر ہوئیں۔
مقبوضہ بلوچستان میں آج شام سے ہواؤں کا دوسرا سلسلہ...
پہرہ (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز 2 جنوری کو شام کے وقت کو پہرہ/ایرانشہر میں فردوسی اسٹریٹ پر ریلیف یونٹ کی فورسز کے ہاتھوں ایک بلوچ شہری قتل ہوا جبکہ دوسرا زخمی ہوا ـ
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر پہرہ ایک امدادی ٹیم کے ہمراہ فورسز نے فائرنگ کرکے ایک بلوچ شہری کو قتل کر دیا جبکہ دوسرا زخمی ہوا ان بلوچ شہریوں کی شناخت دلگان شہر سے تعلق رکھنے والے سعید بامری ولد عیدوخان ہے ـ جبکہ فائرنگ سے ان کا بھائی امید بامری زخمی ہوا ـ
رپورٹ کے...