بارکھان(ہمگام نیوز)بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی بارکھان زون کا جنرل باڈی اجلاس زیر صدارت زونل صدر خیر بخش بلوچ منعقد ہوا جس میں مرکزی کمیٹی کے رکن وحید عباس بطور مہمان خاص شریک ہوئے۔ اجلاس میں مرکزی سرکیولر، سابقہ رپورٹ ، تنقیدی نشست اور تنظیمی امور پر سیر حاصل بحث کے بعد آئندہ لائحہ عمل کے ایجنڈے میں نئی کابینہ کا انتخاب عمل میں لایا گیا جس میں خیر بخش بلوچ زونل صدر اور عثمان بلوچ زونل جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے ہیں۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی کمیٹی کے رکن وحیدعباس نے کہا کہ بلوچ قوم آج ایک تاریخی دور...
جہلم(ہمگام نیوز)پنجاب کے شہر جہلم میں غربت سے تنگ آ کر ایک ماں نے اپنے 3 بچوں کو تیز دھار آلے سے ذبح کر دیا۔
بچوں کو قتل کرنے کے بعد خاتون نے خودکشی کی کوشش کی جسے تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق افسوس ناک واقعہ جہلم کے گاؤں ہرن پور میں پیش آیا جہاں غربت سے تنگ آ کر ماں نے 3 بچوں کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا۔
خودکشی کی کوشش کرنے والی مذکورہ خاتون کی اسپتال میں جان بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
ماں کے ہاتھوں قتل ہونے...
کوئٹہ(ہمگام نیوز)ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے مطالبات تسلیم نہ ہونے کے خلاف احتجاجاََ روڈوں پر ٹیبل لگا کر او پی ڈیز میں مریضوں کا چیک اپ شروع کردیاہے۔ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں ڈاکٹر یاسر اچکزئی،ڈاکٹر صمد پانیزئی ودیگر کی جانب سے مختلف امراض کے مریضوں کا معائنہ کیاگیا اور انہیں دوائی کی پرچی لکھ کردیا گیا۔ان کاکہناتھاکہ جب ہسپتالوں میں سہولیات کی فقدان ہو ں تو اس سے بہتر ہے کہ ہم روڈوں پر او پی ڈیز شروع کرے،بنیادی ادویات ہسپتالوں میں نہیں ملتی جب تمام تر نزلہ ڈاکٹروں پر گرایاجاتاہے۔
جیکب آباد(ہمگام نیوز)جیکب آبادمسلح افراد نے فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل اور خاتون کو زخمی کر دیا، سبزی منڈی کے قریب حادثے میں مدرسے کا طالب علم فوت، 5 زخمی تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے صدر تھانہ کی حدود میں مسلح افراد نے جڑیا چوک کے قریب گھر میں داخل ہو کر روجھان جمالی کے رہائشی یاسین لنڈ کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا جبکہ خاتون گلنا ر شدید زخمی ہو گئی جسے ہسپتال منتقل کیا گیا پولیس کے مطابق واقع سیاہ کاری کا تنازع معلوم ہوتا ہے مزید تفتیش کی جا رہی ہے ایک دوسرے واقع میں...
اسلام آباد(ہمگام نیوز)مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق پاکستان کے قیام کے بعد سے اب تک پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کی تاریخ پر اگر ایک نگاہ ڈالی جائے تو اندازہ ہوگا کہ اس پورے عرصے میں ان دونوں ملکوں کے تعلقات تقریبا ہمیشہ ہی اتارچڑھاؤ کا شکار رہے ہیں۔ اور بین الاقوامی امور پر نظر رکھنے والے ماہرین کا خیال ہے کہ مستقبل میں بھی اس صورت حال میں انہیں کسی نوعیت کی تبدیلی کے امکانات نظر نہیں آتے۔
سفیر ولیم بی میلان واشنگٹن میں قائم ووڈرو ولسن انٹرنیشنل سینٹر فار سکالرز میں سینئیر پالیسی اسکالر ہیں۔ اس حوالے سے...