پنجگور(ہمگام نیوز)مقبوضہ بلوچستان کے علاقے پنجگور کے مقام دزناب میں نامعلوم مسلح افراد کا حاجی عاقل نامی شخص کے گھر پر شدید فائرنگ تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی حاجی عاقل نے فون کرکے آن لائن کے نمائندے کو بتایا کہ یہ پہلا واقع نہیں بلکہ اس سے قبل بھی میرے گھر پر فائرنگ کی گئی میں نے ایف آئی آر درج بھی کی گئی جو ضمانت پر بھری ہوئی ہے لیکن اس کی جانب سے حملوں کا سلسلہ جاری ہے میں عدلیہ سے پرزور اپیل کرتا ہوں انکے خلاف از خود نوٹس لے۔
خضدار( ہمگام نیوز)مقبوضہ بلوچستان کے علاقے خضدار باغبانہ باجوء کراس پر موٹر سائیکل حادثہ ایک نوجوان محمد حسن ولد جمال پہلوانزء شدید زخمی جنھیں فوری طور پر 1122 باغبانہ ریسکیو سینٹر نے طبی امداد دینے کے بعد خضدار ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
اوتھل(ہمگام نیوز) مکران کوسٹل ہائی وے لیاری چیک پوسٹ کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص شدید زخمی ھوگیا جس کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اوتھل منتقل کیا جاررہا تھا مگر زخموں کی تاب نالاتے ھوئے وہ راستے ہی میں دم توڑ گئے فوت ھونے والے شخص کی شناخت محمدحسین قوم بلوچ کے نام سے ھوئی ہے جو کہ تحصیل کا لاکھڑا رہائشی تھا-
گوادر (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے
لاش کی شناخت محمد عیسی ولد شمبے کے نام سے ھوئی ہے
جسے ٹی ٹی سی کالونی گوادر کا بتایا جاتا ہے۔ جسے پولیس نے ضروروی کارروائ کے بعد ورثا کے حوالے کردیا ہے۔
مزید تفتیش جاری ہے-
واشنگٹن (ہمگام نیوز)مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے جمہوریت کے عنوان پر بلائی جانے والی ورچوئل سمٹ میں شرکت کے لیے برازیل، پولینڈ، اسرائیل، بھارت اور پاکستان سمیت تقریباً 110 ممالک کو دعوت دی ہے لیکن روس، چین، یورپی ملک ہنگری اور نیٹو اتحادی ترکی کومدعو نہیں کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مختلف ممالک میں تعینات رہنے والے سابق پاکستانی سفیر اور خارجہ امور کے ماہر ایم عالم بروہی کے مطابق ورچوئل ڈیموکریسی سمٹ میں پاکستان نے چین دوستی کے باعث شرکت کرنے سے معذرت کی ہے کیوں کہ اس میں چین...