کروڑ پتی رشی سوناک مذہباً ہندو ہیں اور اپنی ہندوستانی نژاد بیوی سے دو بیٹوں کے باپ ہیں نے 2022ء میں ایک پوڈ کاسٹ میں بتایا تھا کہ وہ "وقفے وقفے سے روزہ" رکھتے ہیں۔ ناشتے میں سوائے یونانی دہی اور بیر کے کچھ نہیں کھاتے۔ صبح کے وسط میں وہ دوسرا ناشتہ کرتےہیں جس میں دار چینی کا بن، یا کیک، چاکلیٹ یا میٹھا پیسٹری ہوتا ہے۔
وقفے وقفے سے روزہ رکھنا ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ وقفے وقفے سے روزہ رکھنے سے کیلوریز کی مقدار کو کم کرکے وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے اور ketosis...
ہمگام رپورٹ: بارباڈوس کے علم بردار سعودی عرب جانے والے چینی اسٹیل مصنوعات سے لدے بحری جہاز کو خلیج عدن میں میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا ہے اور اسے حوثیوں کا پہلا مہلک حملہ قرار دیا جا رہا ہے جس میں عملے کے کم از کم دو ارکان ہلاک اور کئی زخمی ہوئے ہیں۔
ایس اینڈ پی گلوبل کموڈٹیز ایٹ سی کے اعداد و شمار کے مطابق جب سپرا میکس پر 6 مارچ کو حملہ کیا گیا تو وہ چین کے شہر تیان سے جدہ کو 42,082 میٹرک ٹن اسٹیل کی مصنوعات پہنچا رہا تھا۔
چین مشرق وسطیٰ کو بہت زیادہ...
سنندج(ہمگام نیوز )اطلاعات کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیم ہینگاؤ کے شماریات اور دستاویزات کے مرکز میں رجسٹرڈ اعدادوشمار کی بنیاد پر فروری 2024 کے مہینے کے دوران پورے ایران میں سیکورٹی فورسز نے 111 شہریوں کو گرفتار کیا ہے۔ سب سے زیادہ گرفتاریوں کا تعلق کرد شہریوں سے ہے جن میں سے 52 کی گرفتاریاں ریکارڈ کی گئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق فروری میں ایران کی سیکورٹی فورسز نے 52 کرد ، 16 ترک ، 14 بلوچ شہریوں کے ساتھ ساتھ 9 خواتین اور 8 بچوں کو گرفتار یا اغوا کیا تھا۔
گرفتار شہریوں میں 46 فیصد سے زیادہ کرد...
جب قومیں محکومی کے سیاہ لمبی دور میں داخل ہوتے ہیں تو قابض کی مکارانہ چالاکیوں سے وہ اپنا ماضی،تاریخ،ہیروز،رسم اور قومی مائنڈ سیٹ بھول کرقابض کی نیم عکس کا نمونہ بن کر اپنے ہی قوم اورسرزمین کے مخالف سمت سفر کرنے کی کوشش کرتے ہیں جہاں سے قومی وفاداری کے تقسیم کا دور شروع ہوتا ہے ۔اور اگر قوم کے دانشوروں ،علم وہنر اور حقائق سے باخبر لوگوں نے قابض کے پھیلا شدہ وبا کو کنٹرول نہ کیا تو یہ قوم کی وجود کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔
دنیا اور قومی جدوجہد کی داستانوں سے ایک سبق ملتا...
شال:(ہمگام نیوز) بلوچ نیشنل موومنٹ ( بی این ایم ) کے شعبہ انسانی حقوق پانک نے فروری 2024 میں بلوچستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر اپنی تفصیلی رپورٹ جاری کی ہے۔اس رپورٹ میں بلوچستان کے چیدہ واقعات کی تفصیل بیان کرنے کے ساتھ ساتھ گذشتہ مہینے جبری گمشدہ افراد کی فہرست بمع کوائف شائع کیے گئے۔
رپورٹ کے مطابق فروری 2024 کے دوران بلوچستان کے مختلف علاقوں سے جبری گمشدگیوں کے 33 کیسز رپورٹ ہوئے اور 28 جبری لاپتہ افراد کو ٹارچر سیلز سے رہائی ملی جبکہ مچ میں بلوچ سرمچاروں کے ساتھ پاکستانی فوج کی جنگ کے بعد...