اسلام آباد (ھمگام رپورٹ)چین نے ایک ایسے وقت میں پاکستان میں اپنی قونصلر خدمات عارضی طور پر بند کر دی ہیں جب ملک کے الگ الگ حصوں میں "پاکستانی طالبان" کے حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔ پاکستانی اخبار بزنس ٹوڈے نے بدھ کے روز رپورٹ کیا کہ پاکستان میں چینی سفارت خانے نے قونصلر خدمات کو معطل کرنے کی وجہ "تکنیکی مسئلہ" کا حوالہ دیا، لیکن یہ واضح نہیں کیا کہ وہ کب دوبارہ کھل جائے گی۔
برطانوی اخبار "دی انڈیپنڈنٹ" کی ویب سائٹ نے آج جمعرات کو بتایا کہ پاکستان میں چینی سفارت خانے کی ویب سائٹ نے ایک...
بیجنگ (ھمگام رپورٹ) چین اور ایران نے جمعرات کو جاری کردہ ایک مشترکہ بیان میں اس بات پر اتفاق کیا کہ دونوں ممالک دوطرفہ تعاون کے منصوبوں کو تیز کریں گے اور دونوں ممالک علاقائی اور عالمی امن و استحکام میں کردار ادا کرنے کے لیے کثیرالجہتی فریم ورک میں ہاتھ ملائیں گے۔
بیان میں سیاست، سلامتی اور دفاع، اقتصادی ترقی، تعلیم اور ثقافت کے مسائل کے ساتھ ساتھ علاقائی اور بین الاقوامی امور کا احاطہ کیا گیا، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ چین ایران جامع شراکت داری مستحکم بالغ نظری کے انداز میں پیش رفت کر رہی...
ریاض۔ ھمگام رپورٹ
امریکہ اور خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک نے بدھ کے روز ریاض میں معقد مشترکہ اجلاس میں ایران کی خطے میں مسلسل عدم استحکام پیدا کرنے کی پالیسیوں، دہشت گردی کی حمایت اور جدید میزائلوں، سائبر ہتھیاروں، اور بغیر پائلٹ کے ہوائی جہاز کے نظام (UAS) کے استعمال خطے اور دنیا بھر میں ان کے پھیلاؤ کی مذمت کی۔
یہ مذمتی بیان امریکہ اور خلیج تعاون کونسل کے ارکان سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، مملکت بحرین، قطر، سلطنت اف عمان اور کویت کے ارکان کے ایک مشترکہ بیان میں سامنے آئی ہے جنہوں نے بدھ کو ریاض...
ہمگام رپورٹ
یکم جنوری 2022 سے لیکر 10 فروری 2023 تک بی ایل اے کی جانب سے 50 سے زائد حملوں کی ذمہ داری قبول کی گئی ہے، جن کے نتیجے میں پاکستانی اسٹیبلشمنٹ و فوج کے افسران، اہلکار و کارندوں اور ڈیتھ سکواڈ کے ایجنٹوں پر مشتمل 70 سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔
اس بابت ہمگام ادارے نے مقبوضہ بلوچستان میں گزشتہ سال کی مسلح کارروائیوں کے متعلق تحقیق کیا۔ اس حوالے سے قومی تنظیم بلوچ لبریشن آرمی اپنی تنظیمی نظم و ضبط اور رازداری کو برقرار رکھنے پر دیگر تمام تنظیموں سے منفرد اور نمایا رہی۔ گزشتہ سال بی...
ھمگام رپورٹ
دزاپ : رسانک نیوز نے حالوش نیوز کے حوالے رپورٹ دی ہے کہ انہیں ایسی رپورٹس موصول ہوئی ہیں جو ثابت کرتی ہیں کہ ایرانی آرمی آئی آر جی سی کے انٹیلیجنس اجنسی کے تفتیش کاروں نے زاہدان کے حراستی مرکز میں قید بلوچ خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کی ہے ۔
عصمت دری کا شکار ہونے والی خواتین کے بیانات کے مطابق، جن کی شناخت معاشرے کے رواج کی وجہ سے پوشیدہ رکھی گئے ہیں، آئی آر جی سی کے انٹیلی جنس ایجنٹس اور اس سیکیورٹی ایجنسی کے تفتیش کاروں نے دوران تفتیش کئی کمسن لڑکیوں کو جنسی...