واشنگٹن( ہمگام نیوز ) حالیہ مہینوں میں روس کو یوکرین کے خلاف جنگ میں ایران کی طرف سے ڈرونز کی فراہمی میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اس ہفتے شائع ہونے والی ایک تحقیق کے بعد معلوم ہوا ہے کہ تہران نے یوکرین کے شہری اہداف کو زیادہ سے زیادہ نقصان پہنچانے کے لیے اپنے ڈرونز میں ترمیم کی تھی ۔
کنفلکٹ آرمامنٹ ریسرچ کی جنوری کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ یوکرین میں ایران کا سستا ڈرون ’’ شاہد 131‘‘ اس لیے استعمال کیا گیا کہ اس کی قیمت کم اور اس کے اثرات زیادہ تھے۔...
ھمگام رپورٹ
ستمبر 2022 کے وسط میں ایرانی مقبوضہ بلوچستان میں کی بغاوت کے تسلسل کے ساتھ جو اس خبر کی اشاعت کے بعد شروع ہوئی کہ چابہار کے پولیس کمانڈر نے ایک 15 سالہ بلوچ لڑکی کے ساتھ زیادتی کی، اس علاقے میں اب بھی شہریوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔ اس عرصے کے دوران بڑی تعداد میں قیدیوں کو جیلوں اور حراستی مراکز میں غیر انسانی حالات میں رکھا جاتا رہا اور بلوچ شہریوں پر کثیرالجہتی جبر کا عمل نئی جہتوں میں داخل ہو چکا ہے۔
ایرانی جیلوں کے اٹلس نے بلوچستان میں اپنے ذرائع سے گفتگو کرتے...
واشنگٹن (ھمگام رپورٹ ) افغانستان، عراق اور اقوام متحدہ میں فرائض سرانجام دینے والے افغان نژاد سابق امریکی سفیر زلمے خلیل زاد نے سوشل میڈیا میں ٹویٹر پر افغان خواتین کے تعلیم کے بارے مولوی عبدالحمید کے موقف کی تعریف کرتے ہوئے لکھا ہے ’’میں مولوی عبدالحمید آج کے جمعہ کے دوران دی جانے والی خطبے کی تعریف کرتا ہوں جہاں انہوں نے خواتین اور بچیوں کی تعلیم کی بحالی اور شدید سرد موسم میں افغانستان کے لیے انسانی امداد کی وکالت کی‘‘۔ انہوں نے طالبان رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ مولوی عبدالحمید کے پیغام پر دھیان دیں۔
یاد...
اسلام آباد (ھمگام نیوز) وفاقی حکومت نے ڈیفالٹ کے خطرے سے نمٹنے کیلئے حکومتی اثاثہ جات کو تیزی سے فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے وفاقی حکومت نے جمعہ کے روز فیصلہ کیا ہے کہ ممکنہ ڈیفالٹ سے بچنے کے لیے دو پاور پلانٹس کو قطر کی حکومت کو براہ راست فروخت کر دیے جائیں یہ پلانٹ چار سال قبل حکومت کی فہرست میں شامل تھے اور حکومت کو امید تھی اس کی فروخت سے اسے ایک ارب 50 کروڑ ڈالر حاصل ہوں گے تاہم اب موجودہ حکومت نے اسے نجکاری کے بجائے براہ راست فروخت کرنے کا فیصلہ...
ھمگام رپورٹ
مرتب: آرچن بلوچ
سنندج (ھمگام رپورٹ) نوجوان کرد خاتون مہسا امینی کی ہلاکت کے بعد ملک کو ہلا کر رکھ دینے والے مظاہروں کو شروع ہوئے 100 سے زائد دن گزر چکے ہیں۔ سینکڑوں افراد نے مہران رحمانی کے چہلم کی تقریب میں شرکت کی، جو گزشتہ ماہ کرد شہر مہاباد شہر میں مظاہروں کے دوران مارے گئے تھے۔ یہ بات ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب کرد انسانی حقوق کی تنظیم ہینگاو نے اطلاع دی ہے کہ ایرانی حکام نے ملک کے شمال مغرب اور مغرب میں واقع کرد شہروں میں 500 سے زائد خواتین کو گرفتار...