شال:(ہمگام نیوز) بلوچ یکجھتی کمیٹی کے آرگنائزر ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے پشتون قومی جرگہ کے انتظامی کیمپ پر حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے عوامی آواز کو دبانے کی کوشش قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس حملے کا مقصد پشتون قوم کے حقوق کی جدوجہد کو ناکام بنانا ہے۔
حملے میں بھاری ہتھیاروں اور آنسو گیس کا استعمال کیا گیا، جس سے کارکن زخمی اور کیمپ کو تباہ کر دیا گیا۔
مزید برآں بلوچ رہنماؤں نے اس حملے کو پشتون دشمن اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ استعماری کارروائی پشتونوں کو ان کے حقوق کے لیے پرامن...
لندن:(ہمگام نیوز) آج فری بلوچستان موومنٹ کی جانب سے ایرانی سفارت خانے کے سامنے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ یہ احتجاج 30 ستمبر 2022 کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے دارالحکومت زاہدان شہر میں بلوچ فرزندوں کے قتل عام کی دوسری برسی کے موقع پر منعقد کیا گیا۔
مظاہرے میں لندن سمیت برطانیہ کے دیگر شہروں سے فری بلوچستان موومنٹ کے کارکنان اور دیگر بلوچوں نے شرکت کی۔ احتجاج کے دوران شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور ایران کے ہاتھوں بلوچوں کی نسل کشی کے خلاف نعرے لگائے۔
مظاہرین نے کہا کہ زاہدان، خاش اور بلوچستان کے دیگر...
دزاپ (ہمگام رپورٹ) اطلاع کے مطابق آج شہدائے دزاپ کی دوسری برسی کے موقع پر دزاپ(زاہدان) سمیت کئی شہروں میں احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے مرکزی شہر دزاپ میں گزشتہ دو سال قبل قابض ایرانی آرمی اور فورسز کے ہاتھوں شہید ہونے والے بلوچ شہدا کی دوسری برسی کے موقع مقبوضہ بلوچستان کے کئی شہروں میں احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں ۔
مزید رپورٹ کے مطابق ایک شہری نے زاہدان میں واقع فوجی ہیڈ کوارٹر سے متعدد فوجی اور نام نہاد اینٹی رائٹ گاڑیوں کی مکی مسجد کی طرف نقل و حرکت...
ہمگام رپورٹ
ہر سال 28 ستمبر کو "ورلڈ نیوز ڈے" منایا جاتا ہے، جس کا مقصد عوام کو حقائق پر مبنی صحافت کی اہمیت سے آگاہ کرنا ہے۔ یہ دن نیوز میڈیا انڈسٹری کی عالمی آگاہی مہم کا حصہ ہے، جو درست اور تحقیقاتی خبروں تک عوام کی رسائی کو یقینی بنانے کے لیے منعقد کی جاتی ہے۔ اس سال کی مہم کا تھیم "سچ کا انتخاب کریں" ہے، جسے جنوبی افریقہ کے نیوز روم ڈیلی ماورک کے پراجیکٹ کونٹینوم نے ڈیزائن کیا ہے۔
ورلڈ نیوز ڈے کی تاریخ اور مقصد:
ورلڈ نیوز ڈے کی شروعات 2017 میں ہوئی تھی، جب گلوب...
نیو دہلی (ہمگام نیوز) بھارت میں اینٹی بائیوٹک ادویات کی مؤثریت میں کمی کا سنگین مسئلہ سامنے آیا ہے۔
انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (ICMR) کی حالیہ رپورٹ کے مطابق، ٹائیفائیڈ، نمونیا اور یورینری انفیکشن جیسی بیماریاں عام اینٹی بائیوٹکس کے خلاف مزاحمت پیدا کر رہی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، ای. کولی، کلیبسیلا نمونیا، اور سیوڈوموناس ایروگینوسا جیسے جراثیم عام طور پر مریضوں میں پائے گئے ہیں اور ان جراثیم کے خلاف اہم اینٹی بائیوٹکس جیسے سیپروفلوکساسن اور لیفوفلوکساسن کی افادیت 20 فیصد سے بھی کم رہ گئی ہے۔
مزید برآں، سالمونیلا ٹائیفی، جو ٹائیفائیڈ بخار کی وجہ بنتا ہے، نے...