کوئٹہ (ھمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے آواران کے علاقے وادی مشکے میں پاکستانی فوج کے منگولی کیمپ اور دو موبائل ٹاور کو نشانہ بنایا۔
کل جمعرات کے روز مغرب کے وقت وادی مشکے کے علاقے منگولی آرمی کیمپ پر سرمچاروں نے راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، راکٹ کیمپ کے اندر جا گرئے، جس سے فورسز کو جانی و مالی نقصان پہنچا ہے۔ اس حملے کے فورا بعد سرمچاروں نے منگولی میں یو فون کے ایک ٹاور کو نذر آتش کیا۔
وادی مشکے کے علاقے میسکی میں دشمن فوج جو یوفون کا ایک اور موبائل ٹاور نصب...
مند (ھمگام نیوز) دشت اور مند کے درمیانی پہاڑی سلسلے مزبند میں گزشتہ روز قابض پاکستانی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں مارے جانے والے افراد کے مزید چار لاشوں کی شناخت ہوگئی۔
شناخت کی گئی لاشیں جلال ولد حسن سکنہ تلمب مند، طالب ولد یٰسین سکنہ مھیر مند، آصف ولد ہیبتان سکنہ درچکو دشت اور مولا بخش ولد کریم بخش سکنہ درچکو دشت کے ہیں. جبکہ مزید ایک لاش کو شناخت کرنا باقی ہے۔
یاد رہے کہ ان میں تین لاشیں کل ہی شناخت کی گئیں تھیں جن میں ملا محمد کریم ولد شے محمد سکنہ گوبرد مند، کیپٹن منصور ولد...
خاران (ھمگام نیوز) خاران کے علاقے گواش میں سی پیک لنک روڈ سے سیندک جانے والی استحصالی پراجیکٹ کے ٹرالرز پر مسلح افراد کی جانب سے حملہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلح افراد نے آج صبح مقبوضہ بلوچستان کے علاقے خاران گواش میں سی پیک لنک روڈ سے سیندک جانے والی ٹرالر گاڑیوں پر گھات لگا کر حملہ کیا۔ حملے میں دھماکے اور شدید فائرنگ کی گئی۔
علاقائی ذرائع کے مطابق حملے میں سیندک منصوبے سے جڑے کم از کم دو کارندوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جنکا تعلق پنجاب کے علاقے میانوالی سے بتایا جارہا ہے۔
ذرائع کا...
تہران(ھمگام نیوز) ایران کے وزیر کھیل حمیدسجادی کا ہیلی کاپٹر جمعرات کے روز ملک جنوب وسطی علاقے میں گر کرتباہ ہو گیا ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ہے.
سرکاری میڈیا کے مطابق حادثے میں وزیرکھیل کے مشیراسماعیل احمدی جان کی بازی ہارگئے ہیں اورحمید سجادی کو دماغ سے خون بہنے کے بعد علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
وزیرکھیل حمید سجادی سمیت 12 افراد کو لے جانے والا ہیلی کاپٹر جمعرات کے روز ملک کے جنوب وسطی علاقے میں گرکر تباہ ہوا ہے۔ ہیلی کاپٹر میں 16 ارکان سوار تھے۔
ایران کی سرکاری خبررساں ایجنسی ارنا...
اوستہ محمد (ھمگام نیوز) سانحہ بارکھان کے خلاف ریلی نکالی گئی ریلی میں مختلف مکاتب فکر کے افراد سمیت سیاسی سماجی کارکنوں بی این پی مینگل،نیشنل پارٹی،جمعیت علما اسلام،پیپلز پارٹی،کے کارکن شریک ہوئے ریلی۔
رند ہاس سے نکالی گئی جو مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب پہنچی جہاں مقررین نے سانحہ بارکھان کی مذمت کرتے ہوئے اسے انسانیت سوز واقع قرار دیا ۔
ریلی سےمقررین نے خطاب نے کہا کہ ایک نام نہاد سردار نے بلوچوں کی شاندار روایات کو اپنے تکبر تلے کچل دیا ہے بے گناہ افراد کا بہیمانہ قتل اور نجی جیل میں قید خواتین اور بچوں...