خضدار( ہمگام نیوز ) آل مری قومی اتحاد خضدار بارکھان سانحے کے خلاف کمپلیکس خضدار سے ایک ریلی نکالی گئی.
ریلی پرس کلب پہنچتے ہی مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بارکھان میں ایک خاتون اور ان کے دو بچوں کو جس سفاکانہ طریقے سے قتل کرکے کنویں میں پھینکا گیا، جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے.
مقررین کا کہنا تھا خان محمد مری گزشتہ کئی سالوں سے اپنی بچوں کی بازیابی کے لئے دردر کی ٹھوکریں کھاتا رہا ہے. عدالتوں سے اپیل کی لیکن کسی نے کوئی نوٹس نہیں لیا پھر ان کی اہلیہ نے قرآن کا...
کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچ نیشنلسٹ آرمی نے اپنے آفیشل ٹیلی گرام چینل باسک میں بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ انور عرف چاکر کو تنظیمی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر تین ماہ کے لیے معطل کیا جاتا ہے
ترجمان مرید بلوچ نے اپنے بیان میں کہا اگر مزکورہ شخص تین ماہ کے اندر تنظیم کے سامنے پیش نہیں ہوا تو اس کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا.
بی این اے کے ترجمان نے اپنے بیان میں مزید کہا ہم تمام مسلح تنظیموں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ مزکورہ شخص کو تنظیمی فیصلے تک اپنی تنظیم میں پناہ نہ دیں...
تربت میں سانحہ بارکھان کے خلاف ریلی نکالی گئی اور احتجاجی مظاہرہ کیاگیا.
تفصیلات کے مطابق مظاہرے اور ریلی میں مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی. جس میں انجمن تاجران کیچ ، وکلاء برادری ، سول سوسائٹی ، حق دو تحریک سے منسلک افراد، آل پارٹیز مری اتحاد سمیت شہریوں کی کثیر تعداد شامل تھے
احتجاجی ریلی تربت پریس کلب سے شروع ہوکر شہید فدا چوک پر پہنچ کر احتجاجی جلسہ میں تبدیل ہوا، جہاں مقررین نے خطاب کرکے سانحہ بارکھان کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا.
دوسری جانب سانحے بارکھان کے متاثرین کو انصاف فراہم کرنے کے لیے...
کوئٹہ( ہمگام نیوز )بارکھان حاجی کوٹ عبدالرحمن کھیتران کے نجی جیل میں قید بے دردی سے قتل ہونے والی بلوچ خاتون گراناز اور ان کے دونوں بیٹوں کے نعشوں کے ساتھ لواحقین، مری قبیلے کے افراد، سیاسی سماجی،طلباء اور ،تاجر برادر تنظیموں کے کارکنوں کا شال ریڈ زون میں دھرنا دوسرے دن بھی جاری ہے۔
اس موقع پر چیئرمین مری قبائل اتحاد جہانگیر خان نے الزام عائد کیا ہےکہ بارکھان واقعے پر بلوچستان حکومت اپنے وزیر کو بچانے کی شش کر رہی ہے۔
اس موقع پر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے انھوں نے دعویٰ کیا کہ مغوی بچوں کو عبدالرحمان کھیتران کے...
دشتیاری( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق آج بروز بدھ 22 فروری کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر دشتیاری کے علاقے ریمدان میں ایک پیٹرول ڈپو میں اچانک آگ بھڑک اٹھی.
زرائع کے مطابق آگ لگنے کی وجہ فیول ڈپو کے اندر موجود الٹرنیٹر کا کنکشن تھا
تاہم ڈپو میں آگ بھڑکنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے تاہم مالی نقصان کی اطلاعات موصول ہوئی ہے ۔
ھمگام ٹیلیگرام چینل
https://t.me/+tr1VNQc-g94zMDgy