پنجشنبه, جنوري 30, 2025

قومی

تازہ ترین

ماہل سے خودکش جیکٹ کی برآمدگی میں کوئی حقیقت نہیں: بی بی گل بلوچ

کوئٹہ (ھمگام نیوز) بلوچ ہیومن رائٹس کونسل کی چیئرپرسن بی بی گل بلوچ نے بی بی سی اردو سے گفتگو کرتے ہوئے ماہل سے خوکش جیکٹ کی برآمدگی اور پارک سے گرفتاری مسترد کردی۔ بی بی گل بلوچ کا کہنا تھا کہ ماہل بلوچ کی عمر27 سال ہے اور انھوں نے میٹرک تک تعلیم حاصل کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سنہ 2015 میں گومازی میں ان کے رشتہ داروں کی گرفتاری کے لیے سکیورٹی فورسز نے چھاپہ مارا تو وہ گھر پر موجود نہیں تھے۔ ان کا الزام ہے کہ ’نہ صرف ہمارے گھروں کو گولے مار کر گرا دیا...

مند میں ماہل بلوچ کہ جبراً گمشدگی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

    مند (ھمگام نیوز) کوئٹہ سے پاکستان آرمی کے ہاتھوں بلوچ خاتون ماہل بلوچ کی جبری گرفتاری کیخلاف آج مند میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔   مظاہرین نے مند کے مین بازار سورو میں مختلف شہراؤں پر پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن میں ماہل بلوچ کی بحفاظت بازیابی کیلئے مختلف نعرے درج تھے۔   مظاہرے میں خواتین کی بڑی تعداد موجود تھی۔

کوئٹہ :متاثرین کو وزیرِ اعلی ہاؤس کے باہر رسائی مل گئی،نام نہاد جے آئی ٹی بھی تشکیل

کوئٹہ (ھمگام نیوز) بارکھان میں کنویں سے ملنے والی تین لاشیں گرابازمری اور انکے دو بیٹوں کی لاشوں کو لیکر کوئٹہ کا رخ کرنے والی متاثرہ خاندان کے افراد کو وزیراعلی ہاؤس کے باہر رسائی مل گئی۔ متاثرہ خاندان،قبیلے کے دیگر ارکان سمیت بلوچ قوم کی بڑی تعداد لاشوں کے ہمراہ انصاف کی یقین دہانی تک دھرنے پہ بیٹھے رہے گے ۔ کٹ پتھلی بلوچستان حکومت کی جانب سے بارکھان واقعے پر نام نہاد جے آئی ٹی تشکیل دیدی گئی۔ نام نہاد جے آئی ٹی 30 روز میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی ۔ ڈی آئی جی لورالائی رینج کی سربراہی میں...

مری قبیلے کے افراد لاشوں کے ہمراہ کوئٹہ پہنچ گئے، تاہم پولیس کی روک تھام 

    کوئٹہ (ھمگام نیوز) بارکھان میں صوبائی وزیر سردار عبدلرحمن کھیران کی نجی جیل میں قتل ہونے والی گراناز مری اور انکے دو بیٹوں عبدالقادر اور محمد نواز کی لاشیں لیکر مری قبیلے کے افراد کوہلو سے کوئٹہ پہنچ گئے۔ جبکہ پولیس کی جانب سے مری قبائل کے افراد کو وزیراعلیٰ ہاؤس جانے سے روکا جا رہا ہے   مظاہرین کی جانب مختلف پلیٹ فارم سے ویڈیو پیغامات جاری کرتے ہوئے بتایا گیا کہ انہیں وزیر اعلیٰ ہاؤس جانے سے پولیس روک رہی ہے ان کا کہنا تھا ہم وہاں جاکر انصاف کی یقین دہانی تک دھرنا دینا چاہتے ہیں.

گرانازمری اور بیٹوں کی لاشیں لیکر مری قبیلے کے مقررین کوہلو سے کوئٹہ روانہ

کوہلو (ھمگام نیوز) بارکھان میں صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھیتران کی ظلم و بربریت کا شکار خان محمد مری کی بیوی گراناز مری اور انکے دو بیٹے محمد نواز اور عبدالقادر کی میتیں لیکر انصاف کیلئے مری قبیلے کے مقررین کوہلو سے کوئٹہ روانہ ہوگئے۔ بارکھان میں تینوں کی نمازِ جنازہ بھی ادا کردی گئی اور جب کہ بارکھان میں مقدمہ بھی درج کیا گیا تاہم ایس پی بارکھان نور محمد بڑیچ ظالم سردار رحمن کھیتران کیخلاف مقدمہ بھی درج نہیں کررہا ہے۔ قبیلے کے نوجوان اس قافلے میں بڑی تعداد میں شامل ہیں اور کوئٹہ کے تمام مکتبِ فکر سے...