خاران ( ہمگام نیوز ) خاران میں زمین کے تنازعے پر دو گروہوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق خاران کلی سیاہ پٹ کے مقام پر دو گروہوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے. دونوں گروہوں میں تصادم کی وجہ زمین کا تنازع بتایا جاتا. تاہم فائرنگ کے نتیجے سے دونوں گروہوں کے تین افراد زخمی ہوئے ہیں ۔
زخمیوں کی شناخت اعجاز احمد شعیب احمد اور نثار احمد کے ناموں سے ہوئی ہیں ۔
زرائع کے مطابق زخمیوں کو سول اسپتال خاران منتقل کر دیا گیا
زاہدان ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق بروز منگل 28 فروری کو زاہدان میں قابض ایرانی آرمی اور سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں 30 سمتبر 2022 کو ہونے والے براہ راست فائرنگ کے نتیجے میں سینکڑوں شہری زخمی ہوگئے تھے جن میں سے ایک زخمی گزشتہ روز کرمان میں علاج کے لیے جاتے ہوئے چل بسے ۔
اس بلوچ شہری شناخت "سعید ریگی بتائی گئی ہے جو کہ 30 ستمبر بروز جمعہ کو براہ راست فائرنگ سے اسے کمر، گردے اور ہاتھ میں تین گولیاں لگی تھیں ۔
رپورٹ کے مطابق اس کا پہلے پانچ بار آپریشن ہو چکا تھا...
کوئٹہ (ھمگام نیوز) عبدالرحمٰن کھیتران کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کردیا گیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت کا عبدالرحمٰن کھیتران کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے اور 9 مارچ کو بارکھان کی کورٹ میں پیش کرنیکا حکم۔ بارکھان واقعے میں عبدالرحمن کھیتران کو کوئٹہ میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے عبدالرحمن کھیتران کو جوڈیشل ریمانڈ پر جھیل بھیجنے کا حکم دیتے ہوئے 9 مارچ کو بارکھان میں عدالت میں پیش کرنیکا حکم دیا ۔
واضح رہے عبدالرحمان کھیتران کے نجی جیل میں مزید بے گناہ لوگ قید ہیں جنہیں جبری بیگار لیا...
کوئٹہ ( ہمگام نیوز ) براہوئی زبان کے مشہور شاعر مزمل قمبرانی المعروف خواجہ بازیاب ہوگئے ہیں ۔
واضح رہے کہ انھیں کاونٹرز ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ سی ٹی ڈی کے کارندوں نے 26 فروری 2023 کے دن انکے والد محمد حنیف قمبرانی کو حراست میں لیکر گاڑی میں یرغمال رکھ کر انھیں گھر سے حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیاتھا ۔
چابہار (ہمگام نیوز )چابہار کے پسماندہ ترین علاقے ،،بازار چابہار ،،کے گدان نشین بلوچوں کے کاپر اور پیش سے بنے گھروں کو قابض اور عا لمی دہشت گرد پاسداران انقلاب مسمار کر دیا بلوچ خواتین اور بچوں گالم گلوچ ساتھ انہیں تشدد کرکے گھروں سے نکال کر بلڈوزر چلایا ۔
یہ واقعہ آج صبح چابہار میں پیش آیا جہاں قابض ایرانی فوج نے زبردستی بلوچ گدان و کاپر نشینوں کو گھروں سے نکال کر ان کے گھروں کو مسمار کر دیا ۔
ایک عینی شاہد نے اس معاملے کے حوالے سے بتایا کہ رات 12 بجے فائرنگ کی آواز آئی، ہم...