تربت (ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے شہرک کے پہاڑی سلسلہ سمیت شہرک بازار میں گزشتہ دو روز سے فوجی جارحیت جاری ہے۔
علاقائی ذرائع کے مطابق کل 26 فروری کی شام ساڑھے پانچ بجے قابض پاکستانی فوج شہرک کے پہاڑی سلسلہ "پٹاول، آپ داروک، بھترم" میں پاکستانی فوج داخل ہوا تھا ۔
زرائع نے بتایا مزکورہ علاقوں کی طرف سے مارٹر گولوں کی بھی آوزیں سنائی گئی ہے.
علاقائی زرائع نے بتایا کہ اب تک علاقے میں کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے.
کراچی ( ہمگام نیوز ) کراچی میں بلوچ لاپتہ افراد کی بھوک ہڑتالی کیمپ کو 4966 ہوگئے ہیں، اظہار یکجہتی کرنے والوں میں این ڈی پی سندھ کے صدر ممتاز بروہی، جئے سندھ محاز کے جنرل سیکرٹری عابد حسین حیدری اور دیگر ہم خیال ساتھیوں نے کیمپ آکر اظہار یکجہتی کی
وائس فار بلوچ مسسنگ پرسنز کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے کہا کہ صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں سب کچھ ٹھیک چل رہا ہے، فوجی آپریشن نہیں ہے، بلوچ فرزندوں کی جبری گمشدگیوں اور مسخ شدہ لاشیں بند ہو چکی ہیں جبکہ اس کے پس...
زاہدان( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے مرکزی شہر زاہدان میں قابض ایرانی فورسز نے ایک بلوچ نوجوان کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق جمعہ24 فروری کو فورسز کے دستوں نے زاہدان میں بلوچ نوجوان ایوب لجائی گرفتار کرنے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ ایوب جمعہ کی نماز ادا کرنے کے بعد مسجد سے واپس اپنے گھر جا رہے تھے کہ فورسز نے انہیں شدید تشدد کرنے کے بعد گرفتار کرلیا ۔
رپورٹ کے مطابق تحریری وقت تک اس بلوچ نوجوان کی حالت، ٹھکانے اور...
تہران (ہمگام نیوز) قم کے سکولوں میں زہر دینے کے واقعات میں کسی بھی طالبہ کی موت نہیں ہوئی لیکن درجنوں کو سانس کی تکلیف، متلی اور چکر آنے کے باعث ہسپتال داخل کرایا گیا۔
یہ واقعات قم میں ہوئے ہیں، جو مذہب اسلام کے شیعہ مذہبی رہنماؤں کا گڑھ ہے اور اسے اسلامی جمہوریہ کی ریڑھ کی ہڈی سمجھا جاتا ہے۔
لیکن گذشتہ ستمبر میں مبینہ طور پر اپنا سکارف ’صحیح طریقے سے‘ نہ پہننے کی وجہ سے پولیس حراست میں ایک نوجوان کرد خاتون مہسا امینی کی موت کے بعد سے ان کی طاقت کو چیلنج کیا جا رہا...
اطلاعات کے مطابق پنجگور کے علاقے میں مسلح افراد کے فائرنگ سے فورسز کا ایک اہلکار زخمی ہوگیا.
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقہ پنجگور میں نیو کمپلکس ٹرمینل کے قریب نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے قابض فورسز کے ایک اہلکار کو زخمی کر دیا.
زرائع کے مطابق فورسز پر فائرنگ کرنے کے بعد مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے.
پنجگور کے علاقے میں قابض فورسز پر ہونے والے حملوں کی زمہ داریاں اکثر بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیموں کی جانب سے قبول کی جاتی ہیں تاہم اس حملے کی زمہ داری تاحال کسی بھی مسلح تنطیم کی...