تھران (ھمگام رپورٹ) ایرانی پولیس کے سربراہ اسد احمد رضا رادان نے دوست علی جلیلیان کو ملک کے جنوب مشرقی صوبے بلوچستان میں پولیس کا سربراہ مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے حکومت کے خلاف ایرانیوں کی عوامی بغاوت شروع ہونے کے بعد یہ دوسرا بار ہے کہ اس صوبے کے پولیس سربراہ کو تبدیل کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ جلیلان کو نئے عہدے پر تعینات کرنے سے چند روز قبل اسے ڈی آئی جی کے عہدے پر ترقی دی گئی تھی۔ اس سے پہلے جلیلیان تہران میں شہر رئے کے پولیس چیف کے طور پر کام کرتے...
کوئٹہ( ہمگام نیوز ) بلوچ اسٹوڈنٹس فرنٹ کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ مزمتی بیان میں کہا کہ قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں پشتون طلباء کا اسلام آباد میں موجود پشتون دکانداروں، تاجروں اور مختلف حلقوں سے تعلق رکھنے والے پشتونوں کو اکٹھا کرکے بلوچ طلباء پر اچانک حملہ کرنا ایک احمقانہ اور جاہلانہ عمل ہے جسکی جتنی مزمت کی جائے کم ہے، مظلوم اقوام کو آپس میں لڑانا ایک بنی بنائی سازش ہے، لیکن پشتون اقوام کے سنجیدہ حلقوں کو ان منصوبوں اور پالیسیوں کو سمجھنا ہوگا بصورت دیگر بلوچ نوجوان بھرپور انداز میں اپنی دفاع کیلئے...
کیچ (ہمگام نیوز) کیچ کے علاقے تربت کے ایک اسپتال میں سہولیات کی کمی کے باعث طالبہ دم توڑ گئی۔
اطلاعات کے مطابق تیز بخار میں مبتلا ہیرونک کا رہائشی مہرین نواز کو تربت کے ٹیچنگ ہسپتال لایا گیا جہاں اسے ٹائیفائیڈ کی تشخیص ہوئی۔ تاہم کیچ کے ہسپتالوں میں سہولیات اور ڈاکٹروں کی کمی کے باعث انہیں بہتر علاج کے لیے کراچی شہر منتقل کیا جا رہا تھا مگر وہ راستے میں ہی دم توڑ گئی.
مہرین بلوچ ایک کمسن طالبہ تھی جو کیچ کے علاقے تربت میں زیر تعلیم تھی. معمولی بخار کے باعث مہرین نواز کی وفات کے...
کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے اپنے تنظیم کے آفیشل ٹیلی گرام چینل بلوچ لبریشن وائس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ روز بمورخہ 27 فروری کو بلدیاتی انتخابات کی مناسبت سے پاکستانی سیاست کے حامی کٹھ پتلی وزیر نصیب اللہ مری و پاکستانی فوج کی ہدایت پر 17 گاڑیوں پر مشتمل ایک قافلہ کوہلو کے علاقے جنتلی کے مقام سے گزر رہا تھا جسے ہمارے سرمچاروں نے ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا۔
ترجمان آزاد بلوچ نے کہا حملے کے نتیجے میں 1 لیویز اہلکار ہلاک جبکہ رسالدار سمیت 6 اہلکار...
اسلام آباد( ہمگام نیوز ) قائداعظم یونیورسٹی میں طلبہ کے درمیان جھگڑا، معتدد طلبہ زخمی، ایس ایچ او کوہسار بھی پتھر لگنے سے زخمی ہوگئے،ایف سی کی بھاری نفری پہنچ گئی، یونیورسٹی غیرمعینہ مدت کےلئے بند، طلبا اور طالبات کو ہاسٹل فوری چھوڑنے کی ہدایت۔۔!!
قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں پختون کونسل کے دو ھزار سے زائد طلبہ نے ہٹس پر بیٹھے نہتے بلوچ طلبہ کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا 50 بلوچ طلبہ شدید زخمی ـ
اسلام آباد ،قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں 2000 پشتون اور پنجابی طلباء نے 50 بلوچ طلبا پر حملہ کر کے شدید زخمی کیا،20...