دالبندین (ھمگام نیوز) ڈک سے ماشکیل جانے والی مسافر گاڑی پر نوکنڈی کے قریب لیویز فورس کی فائرنگ،فائرنگ کی زد میں اکر ڈرائیور فخر الدین برہانزئی اور سیف اللہ برہانزئی سمیت دو افغان باشندے شدید زخمی ہوگئے
مقامی ذرائع کے مطابق زخمی مسافروں کا تعلق افغانستان سے بتایا جاتا ہے جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں بارہ سالہ لڑکی کی انگلی لٹ گئی جبکہ زخمیوں کو دالبندین ریفر کر دیا گیا ہے۔
عوامی حلقوں کا لیویز فورس کی جانب سے ڈرائیور اور مسافروں پر فائرنگ کی مذمت کیا گیا اور چیف سیکرٹری بلوچستان اور اعلی حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کیا...
زاہدان ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق 24 فروری بروز جمعہ کو قابض ایرانی خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں نے ایک بلوچ شہری کو نماز کی ادائیگی کے بعد گھر جاتے ہوئے گرفتار کیا۔
اس بلوچ شہری کی شناخت یاسر مینگل ولد عبدالستار کے نام سے بتائی گئی ہے جو کہ دزاپ (زاہدان) کا رہائشی ہے ۔
بتایا جاتا ہے کہ قابض ایرانی خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں نے یاسر کو تین دیگر افراد کے ساتھ گرفتار کیا، جنہوں نے تینوں افراد کی تلاشی کے بعد چھوڑ دیا اور یاسر کو اپنے ساتھ لے گئے۔
رپورٹ کے مطابق دو دن سے زائد حراست...
زاہدان( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق آج بروز پیر، 27 فروری کو فجر کے وقت دزاپ/زاہدان سینٹرل جیل میں دو دو بلوچ قیدیوں کو پھانسی دے دی گئی۔
ان قیدیوں کی شناخت "ہادی اربابی گورگیج ولد احمد اور "محمد اسحاق گورگیج" ولد خدارحم، دونوں جو کہ زاہدان رہائشی بتائے جاتے ہیں۔
ان بلوچ شہریوں کو 2019 میں دس دیگر افراد کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا، جن میں ایک جنرل آئی آر جی سی کے چار کرنل اور بسیج سیکیورٹی پلان کے تین افسران شامل تھے جن کی شناخت "پودینا"، "سنجری" اور "علی میر" کے نام سے ہوئی...
کوہلو (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق کوہلو کے علاقے جنتلی میں مسلح افراد نے بلدیاتی الیکشن کی مناسبت سے جانے والے ایک قافلے کو بم حملے میں نشانہ بنایا جو پولنگ اسٹیشن کی طرف جارہے تھے ۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ قافلہ 17 گاڑیوں پر مشتمل تھا، جوکہ صوبائی وزیر نصیب اللہ مری کا بھیجا ہوا تھا۔
بلدیاتی الیکشن کے ڈیوٹی پر تعینات لیویز کی گاڑی دھماکے کی زد میں آگئی جس کے نتیجے میں لیویز رسالدار اشرف سمیت چار لیویز اہلکاروں کے زخمی اور دو کے ہلاک ہونے کے مصدقہ اطلاعات ہیں۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ لیویز رسالدار...
پنجگور (ھمگام نیوز) نواحی علاقے کچگ میں پاکستان موبائل کمپنی کے ٹاور کی مشینری کو نذرِ آتش کردیا گیا۔
مقامی زائع کے مطابق پاکستان موبائل کمپنی یوفون ٹاور کی میشنری کو جلا دیا گیا ہے جس سے علاقے میں سگنلز متاثر ہوئے۔