گوادر (ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے ساحلی علاقے جیوانی میں آج صبح قابض پاکستانی فوج کو بم حملے میں نشانہ بنایا گیا۔
حملہ گوادر کے علاقے جیوانی پانوان میں ہوا۔
ہمگام زرائع کے مطابق بم حملے کے نتیجے میں قابض پاکستانی فوج کو جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ایمبولینس بھی جاہ وقوع کی جانب رواں ہوگئی ہے۔
حملے کے بعد قابض پاکستانی فوج کی جانب سے مختلف سمتوں سے ہوائی فائرنگ بھی کی گئی۔
زرائع کے مطابق حملے کے فوری بعد ریاستی فورسز نے علاقے کے انٹرنیٹ کو مکمل طور پر بند کی ہے
یاد رہے رواں ماہ...
لندن (ھمگام نیوز) فری بلوچستان موومنٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سرکار کے لے پالک سردار عبدالرحمن کیتھران کی جانب سے بلوچ خواتین کو اپنی نجی عقوبت خانوں میں رکھنے ان پر تشدد اور ان کی بے رحمی سے قتل کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔ ایک طرف پاکستانی قابض بلوچ خواتین کو گرفتار کرکے انھیں زدو کوب کرکے غائب کر رہی ہے تو دوسری طرف نام نہاد اور بلوچ معاشرتی اصولوں سے عاری بلوچ سردار بھی پاکستانی قابض کی طرح بلوچ خواتین پر تشدد اور انھیں قتل کر رہے ہیں.
بیان میں مزید کہا...
کوئٹہ (ھمگام نیوز) بلوچ ہیومن رائٹس کونسل کی چیئرپرسن بی بی گل بلوچ نے بی بی سی اردو سے گفتگو کرتے ہوئے ماہل سے خوکش جیکٹ کی برآمدگی اور پارک سے گرفتاری مسترد کردی۔
بی بی گل بلوچ کا کہنا تھا کہ ماہل بلوچ کی عمر27 سال ہے اور انھوں نے میٹرک تک تعلیم حاصل کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سنہ 2015 میں گومازی میں ان کے رشتہ داروں کی گرفتاری کے لیے سکیورٹی فورسز نے چھاپہ مارا تو وہ گھر پر موجود نہیں تھے۔
ان کا الزام ہے کہ ’نہ صرف ہمارے گھروں کو گولے مار کر گرا دیا...
مند (ھمگام نیوز) کوئٹہ سے پاکستان آرمی کے ہاتھوں بلوچ خاتون ماہل بلوچ کی جبری گرفتاری کیخلاف آج مند میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
مظاہرین نے مند کے مین بازار سورو میں مختلف شہراؤں پر پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن میں ماہل بلوچ کی بحفاظت بازیابی کیلئے مختلف نعرے درج تھے۔
مظاہرے میں خواتین کی بڑی تعداد موجود تھی۔
کوئٹہ (ھمگام نیوز) بارکھان میں کنویں سے ملنے والی تین لاشیں گرابازمری اور انکے دو بیٹوں کی لاشوں کو لیکر کوئٹہ کا رخ کرنے والی متاثرہ خاندان کے افراد کو وزیراعلی ہاؤس کے باہر رسائی مل گئی۔
متاثرہ خاندان،قبیلے کے دیگر ارکان سمیت بلوچ قوم کی بڑی تعداد لاشوں کے ہمراہ انصاف کی یقین دہانی تک دھرنے پہ بیٹھے رہے گے ۔
کٹ پتھلی بلوچستان حکومت کی جانب سے بارکھان واقعے پر نام نہاد جے آئی ٹی تشکیل دیدی گئی۔ نام نہاد جے آئی ٹی 30 روز میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی ۔
ڈی آئی جی لورالائی رینج کی سربراہی میں...