زاہدان ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان وسیستان بلوچستان کے علاقہ مگس میں آج صبح سویرے نامعلوم مسلح افراد نے پنجاب کے علاقے بہاولپور سے تعلق رکھنے والے پاکستانی آئی ایس آئی کے 8 ایجنٹوں کو فائرنگ کرکے ھلاک کردیا۔
شال ( ہمگام نیوز )
پشتون تحفظ موومنٹ
پی ٹی ایم بلوچستان اور دیگر قوم پرست جماعتوں نے ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ سمیت دیگر بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنماؤں سمیت کارکنان کی
گرفتاریوں کیخلاف اور رہنماؤں کی رہائی کے لئے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں احتجاجی جلسے منعقد کرنے کا شیڈول جاری کردیا ہے ۔
اعلامیہ کے مطابق
15 اپریل کو چمن ،
18 لورلائی،
21 ژوب
25 مسلم باغ
27 قلعہ سیف اللہ
30 اپریل کو پشین آنے والی ماہ
2 مئی کو دکی اور
6 مئی کو شال میں احتجاجی جلسہ منعقد ہوگا۔
شال ( ہمگام نیوز ) سانحہ مرگاپ بلاشبہ ایک قومی سانحہ ہے، لیکن شہداء کی قربانیوں نے نہ صرف دشمنوں کے عزائم کو ناکام بنایا بلکہ منحرفین کو بھی بے نقاب کیا۔ ان قربانیوں نے تحریک کو مزید جِلا بخشی اور نئی سمت عطا کی۔
بلوچ نیشنل موومنٹ (بی این ایم) کے چیئرمین، ڈاکٹر نسیم بلوچ نے شہدائے مرگاپ کی یاد میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی غلامی میں گزرے ہوئے 77 سالوں کے دوران، تین نسلیں ریاستی جبر و قبضے کا سامنا کرچکی ہیں۔ یہی قربانیاں باشعور، ثابت قدم اور نظریاتی وابستگی رکھنے...
شال ( ہمگام نیوز ) بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مرکزی ترجمان نے جاری بیان میں کہاہے کہ قیادت کی گرفتاری اور تنظیم پر ریاستی کریک ڈاؤن تاحال جاری ہے، تاہم تمام تر ریاستی جبر اور بربریت کے باوجود بی وائی سی کی قیادت اور کارکنان اپنے اصولی مؤقف، نظریے اور قومی مقصد پر ثابت قدم ہیں۔ گزشتہ بیس روز سے پوری بلوچ قوم سراپا احتجاج ہے۔ اس مشکل اور نازک وقت میں بلوچ قوم نے اتحاد اور یکجہتی کی ایک شاندار مثال قائم کی ہے اور نہایت منظم انداز میں ریاستی جبر کے خلاف مزاحمت جاری رکھی ہوئی ہے۔
انھوں...