پیر, مئی 20, 2024

قومی

تازہ ترین

بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں مقامی لوگوں کو جبری لاپتہ کرنے کا سلسلہ مزید تیز کردیا گیا ہے

ڈیرہ بگٹی(ہمگام نیوز ) آمدہ اطلاعات کے مطابق ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی میں خفیہ اداروں اور سی ٹی ڈی کی ایک نئی ٹیم کوئٹہ سے پہنچی ہیں جن کی طرف سے انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں کی جارہی ہے۔ گزشتہ دو دنوں سے بیس سے زائد لوگوں کو لاپتہ کیا ہے۔ جس میں سے زیادہ تر کی شناخت نہیں ہوسکی ہے یا پھر لواحقین کو میڈیا میں جانے سے ریاستی اداروں کی طرف سے روکا جارہا ہے۔ جبکہ چند افراد کی شناخت ہوگئی ہیں جن میں حبیب اللہ ولد ٹیلی خان بگٹی، عالمان ولد وندو بگٹی، لطیف ولد جوانسال بگٹی...

تربت، آپسر میں سی ڈی ٹی کے ہاتھوں لاپتہ کیئے لواحقین کا پریس کلب میں پریس کانفرنس

تربت(ہمگام نیوز ) آمدہ اطلاع کے مطابق آپ سر ڈنے سر کے رہائشی طارق دائود و خواتین نے ہفتہ کی شام تربت پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سی ٹی ڈی و دیگر فورسز نے ہمارے گھروں سے گزشتہ شب 1 بجے کے قریب 4 افراد اٹھا کر لاپتہ کردئیے ہیں فوری طور پر انہیں بازیاب کیا جائے اگر 2 دن کے اندر رہا نہ ہوئے تو ڈی بلوچ اور ہوشاپ کے مقام پر سی پیک شاہراہ غیر معینہ مدت کے لیے بلاک کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جن چاروں نوجوانوں کو لاپتہ کیا گیا...

تربت۔ تمپ سے بزرگ جبری گمشدگی کا شکار

تربت (ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق تمپ پل آباد میں قابض فورسز نے ایک بزرگ شہری شکاری چاچا عبدالرحیم کو جمیگ پہاڑ سے جبری طور لاپتہ کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔ علاقائی ذرائع کے مطابق وہ قریبی پہاڑی میں شکار کے لیے گئے تھے۔

گوادر میں مسلح افراد نے تعمیراتی کمپنی پر حملہ کرکے مشینری جلا دی

گوادر (ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق گوادر کے علاقے نلینٹ کے قریب مسلح افراد نے تعمیراتی کمپنی کے کیمپ پر حملہ کرکے مشینری کو آگ لگادی جس کے نتیجے میں متعدد گاڑیاں اور لوڈر و ڈمپر سمیت دیگر سامان جل کر تباہ ہوگئے۔ مذکورہ واقعہ سے قبل بھی گوادر اور کیچ سمیت مختلف علاقوں میں درجنوں ایسے واقعات پیش آئے ہیں جن کی ذمہ داری سرگرم مسلح تنظیمیں قبول کرتی رہی ہیں، رواں مہینہ گوادر کے علاقہ سربندن میں نامعلوم افراد نے ایک رہائشی کوارٹر میں 7 غیر مقامی مزدوروں کو قتل کیا تھا تاہم اس کی ذمہ داری...

کوئٹہ کی ضلعی انتظامیہ نے پریس کلب کا داخلی راستہ بند کر دیا ہے اور شرکا کو کانفرنس میں شرکت سے روک دیا ہے۔...

کوئٹہ(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق آج بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے (شال) کوئٹہ پریس کلب میں ایک اہم کانفرنس کیا جا رہا تھا ، جسے سبوتاژ کرنے کے لیے پولیس کی جانب سے پریس کلب کو ہی تالہ لگایا گیا، بی وائی سی کی جانب سے کہا گیا کہ ہر موقع پر ریاستی ادارے اپنے دہشت گردی کے ماحول کا جواز پیش کرتے ہیں، جسے انہوں نے کئی دہائیوں سے برقرار رکھا ہوا ہے۔ آوازوں کو دبایا جاتا ہے، لوگوں کو اغوا کیا جاتا ہے اور قتل کیا جاتا ہے، اور وہ پرامن تعلیمی کانفرنس کو برداشت نہیں...