شال (ہمگام نیوز) بلوچ اسٹوڈنٹس فرنٹ کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں بلوچستان کے بگڑتے ہوئے گھمبیر اور تشویشناک حالات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست کا طویل استعماری طرزِ عمل آج بھی شدت کے ساتھ جاری ہے، جہاں بلوچ طلباء، سیاسی کارکنان اور باشعور نوجوانوں کو جبری طور پر لاپتہ کرنا اور ماورائے عدالت قتل کرنا نہ صرف انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے بلکہ آزاد شعور اور قومی خودی پر ایک منظم استعماری حملہ ہے۔
ترجمان نے نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی (این ڈی پی) کے مرکزی رکن غنی بلوچ کی...
شال (ہمگام نیوز) میں جبری لاپتہ محمد اسحاق اور عبدالزاق کی بدنصیب بہن ہوں، بلوچستان ان ہزاروں خاندان میں سے ایک جو اپنے پیاروں کی جبری گمشدگی کا درد برداشت کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا ہم آپ کے شکر گزار ہیں کہ آپ ہماری پریس کانفرنس میں شرکت کے لیے تشریف لائے اور ہماری آواز کو عوام تک پہنچانے کے لیے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ آپ اس معاملے میں ہماری آواز بنیں گے۔
انہوں نے کہا میرے بھائی محمد اسحاق (پیشہ: ڈرائیور) اور عبدالرزاق ولد اسرائیل (طالب علم) کو 24 اور 25 مئی کی...
کراچی (ہمگام نیوز) ماری پور کے علاقے ٹیکری ولیج سے دو سگے بھائیوں شیراز بلوچ اور سیلان بلوچ کی جبری گمشدگی پر اہل خانہ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں نوجوانوں کو 23 مئی 2025 کی شب سی ٹی ڈی اہلکاروں نے غیر قانونی طور پر حراست میں لیا اور وہ تاحال لاپتہ ہیں۔
انہوں نے کہا منگل کے روز کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے دونوں لاپتہ افراد کی ہمشیرہ گل سدا بلوچ نے کہا کہ شیراز بلوچ کے پاؤں میں راڑ ہے، اس کا دو مرتبہ آپریشن ہو چکا ہے جبکہ تیسرا آپریشن...
شال (ہمگام نیوز) بلوچ وومن فورم نے آواران کے علاقے مالار ماچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہاتھوں دو شہریوں جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے کے مبینہ ماورائے عدالت قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اور اس واقعے کے خلاف 28 مئی بروز منگل ضلع بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال دی ہے۔
انہوں نے کہا بلوچ وومن فورم کی ترجمان کے مطابق 26 مئی کی شب قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نے بغیر کسی قانونی جواز کے کارروائی کی اور اندھا دھند فائرنگ سے دو افراد نعیم بلوچ اور ہوری بلوچ کو...
نوشکی (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق نوشکی کلی محمد حسنی میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکار پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جابحق ہو گیا۔
ذرئع کے مطابق پولیس اہلکار کی شناخت عبدالوھید مینگل کے نام سے ہوئی ہے۔