اتوار, مئی 19, 2024

قومی

تازہ ترین

بھارت کا ایران کے ساتھ چابہار پورٹ کے معاملے میں 10 سالہ معاہدہ بلوچ قومی منشاء کے برخلاف و ناقابل قبول ہے۔ حیر بیار...

لندن (ہمگام نیوز) فری بلوچستان مومنٹ کے سربراہ اور بلوچ قومی رہنما حیر بیار مری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران نے نہ صرف بلوچ قوم کو جبری طور پر غلام رکھا ہوا ہے بلکہ ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے اندر بلوچ قومی نسل کشی میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے۔ بلوچ کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے اندر ایران کے ہاتھوں شناخت کے بحران کا سامنا ہے، ایسے میں کسی بھی ملک کا ایران کے ساتھ بلوچ ساحل و وسائل پر کی گئی کسی بھی معاہدے کی کوئی حیثیت نہیں اور نہ ہی بلوچ ایسے کسی بھی معاہدے...

قلات، فاہرنگ سے پنجاب کا رہائشی شدید زخمی

قلات (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے شہر قلات میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے صوبہ پنجاپ کا ایک رہائشی شدید زخمی ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کل رات دس بجے کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے ڈسٹرکٹ قلات میں مین ایف کیمپ کے قریب واقع ہربوئی ہوٹل میں ایک پنجابی کو فاہرنگ کرکے شدید زخمی کردیا ہے زرائع کے مطابق پنجاب کا ایک رہائشی جو ہربوئی ہوٹل قلات میں خود کو مزدور ظاہر کرتا تھا ایک انٹیلیجنس اہلکار تھا کو نامعلوم افراد نے ہوٹل میں گھس کر فائرنگ کر دیا جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے۔ علاقائی زرائع کے...

چابہار میں قابض ایرانی انٹیلیجنس ایجنسی کے اہلکاروں کے ہاتھوں بلوچ فرزند کی گرفتاری بعد نامعلوم مقام پر منتقلی

چابہار(ہمگام نیوز ) آمدہ اطلاع کے گزشتہ چند روز پہلے ایک بلوچ فرزند کو قابض ایرانی انٹیلیجنس ایجنسی کے اہلکاروں نے بغیر عدالتی حکم کے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے ساحلی شہر چابہار سے قابض ایرانی انٹیلی جنس ایجنسی کے اہلکاروں نے عدالتی حکم کے بغیر ایک بلوچ فرزند 47 سالہ منوچہر شیرانی ولد دلاور سکنہ پنوج کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔  رپورٹ کے مطابق، اس کی گرفتاری کے تین دن بعد، آئی آر جی سی کی انٹیلی جنس ایجنسی کے اہلکاروں نے دوبارہ اس کے گھر پر...

بلوچ وائس فار جسٹس کا آصف، رشید اور سلمان بلوچ کیلئے سوشل میڈیا پر مہم کا اعلان

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچ وائس فار جسٹس نے 24 مئی کو شام 7 بجے رات 12 بجے تک آصف بلوچ، رشید بلوچ اور سلمان بلوچ کی باحفاظت بازیابی کے لئے X پر مہم چلانے کا اعلان کرتے ہوئے سیاسی و سماجی شخصیات، انسانی حقوق کے علمبرداروں، طلبا ، وکلا، صحافیوں، سوشل میڈیا ایکٹوسٹس سمیت زندگی کے دیگر تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے انسان دوست افراد سے کمپین میں حصہ لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئیے مل کر رشید بلوچ، آصف بلوچ اور سلمان بلوچ کی بازیابی کے لئے موثر آواز بلند کریں۔ یاد رہے ایک ہی...

کردستان سے بلوچستان تک؛ ہم مشترکہ درد میں شریک ہیں، یورپ میں کردستان کی ہلال احمر کا بلوچستان کے سیلاب زدگان کے لیے امداد 

 زاہدان (ہمگام نیوز ) یورپ میں قائم کردستان ہلال احمر نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ،پچھلے چند مہینوں میں، ہم نے دیکھا کہ بلوچستان میں سیلاب نے نہ صرف انفراسٹرکچر کو تباہ کیا اور ناقابل تلافی نقصان پہنچایا، بلکہ افراد اور خاندانوں کی زندگی اور حفاظت کو بھی خطرے میں ڈال دیا، جو اس کمیونٹی میں زندگی کی نچلی سطح پر پہنچ گئے۔  سیلاب کے بعد لوگوں کے کئی گھر تباہ ہو گئے، کچھ کو شدید جسمانی چوٹیں آئیں۔ اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ بلوچستان کا معاشرہ سراسر غربت اور اہم سہولیات کی...