سه شنبه, نوومبر 26, 2024

مسنگ پرسنز

تازہ ترین

تربت۔ نیشنل پارٹی کے رہنما ایڈووکیٹ فدا احمد جان دشتی لاپتہ

تربت (ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق نیشنل پارٹی کے کارکن ایڈووکیٹ فدا احمد دشتی ولد احمد جان دشتی کو اے ون سٹی کوئٹہ میں جمعہ کی شب نامعلوم افراد نے گھر سے اٹھا کر لاپتہ کردیا۔ تاہم اس بارے میں ابھی کوئی اطلاع نہیں ہے کہ کہاں ہے

بلیدہ سے گزشتہ چند پہلے قابض ایف سے ہے ہاتھوں 3 نوجوان اغوا

بلیدہ (ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق بلیدہ کے علاقہ چب سے قابض پاکستانی فورسز ایف سے نے چھاپہ مار کر 3 نوجوانوں اکرم ولد نصیر احمد ، عبدلمالک ولد راشد علی اور صلاح الدین ولد شیر محمد کو حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا ہے۔ بتایا جارہاہے کہ مزکورہ نوجوانوں کو 6 ستمبر کو چھاپہ دوران حراست میں لیکر نامعلوم جگہ منتقل کر دیا ہے، جس کے بعد وہ تاحال لاپتہ ہیں ۔

شال : ایڈووکیٹ صلاح الدین مینگل کو قابض فورسز نے جبری طور پر لاپتہ کردیا

شال:(ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے واشک کے علاقے ناگ سے تعلق رکھنے والے ایڈووکیٹ صلاح الدین ولد محمد ایوب مینگل کو قابض پاکستانی فورسز نے آج رات 12 ستمبر 2024 کو شال (کوئٹہ) کے بروری روڈ گولی مار چوک سے جبری لاپتہ کر دیا۔ عینی شاہدین کے مطابق، ایف سی اور آئی ایس آئی کے اہلکار تین ویگو گاڑیوں میں سوار تھے، جنہوں نے صلاح الدین کو جبری طور پر اغوا کیا۔ مقبوضہ بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کا مسئلہ سنگین ہوتا جا رہا ہے، اور متاثرہ خاندان انصاف کے منتظر ہی ں۔

جبری لاپتہ افراد کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 5572 دن مکمل ہوگئے

شال : (ہمگام نیوز): کوئٹہ پریس کلب کے سامنے جبری لاپتہ افراد کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 5572 دن مکمل ہو چکے ہیں۔ آج کے روز ژوب سے پی ٹی ایم کے سیاسی کارکنان، سید محمد افغان کی قیادت میں کیمپ آئے اور لاپتہ افراد کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کیا۔ وی بی ایم پی کے وائس چیئرمین، ماما قدیر بلوچ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مختلف علاقوں سے ملنے والی لاشوں کا ریکارڈ متعلقہ اداروں کے پاس موجود ہے، تاہم جن لاشوں کا ڈی این اے ٹیسٹ نہیں ہو سکا، انہیں عارضی طور پر دفنا...

کرمان، قابض ایرانی انٹلیجنس ایجنسی کے اہلکاروں کے ہاتھوں ایک بلوچ شہری کی گرفتاری

کرمان(ہمگام نیوز) بروز پیر کو کرمان میں الغدیر اسٹریٹ میں قابض ایرانی انٹلیجنس ایجنسی کے اہلکاروں نے ایک بلوچ شہری کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق کرمان کے الغدیر اسٹریٹ میں قابض ایرانی انٹلیجنس ایجنسی کے اہلکاروں نے 37 سالہ حیدر سابکی ولد کامران ساکن زہکلوت کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔   رپورٹ کے مطابق، پیر کی شام ابوبکر گھر سے نکلا جہاں وہ سگریٹ خریدنے کے لیے گیا تھا اور کرمان کی الغدیر اسٹریٹ پر واقع ان کے گھر کے آس پاس سے انٹیلی جنس نے بغیر کسی...