دوشنبه, اپریل 7, 2025

مسنگ پرسنز

تازہ ترین

مستونگ میں لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے 35 گھنٹوں سے احتجاجی دھرنا جاری ،کل بولان شاہراہ بھی بند کیاجائے گا ۔ اعلامیہ جاری

مستونگ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ مستونگ میں مرکزی شاہراہ پر لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے دھرنا 35 گھنٹوں سے جاری ہے ، جبکہ لکپاس اور کانک کراس پر بھی دھرنے روڈ بلاکنگ جاری ہے ،کل مچھ کے مقام پر شال سے سندھ جانے والی شاہراہ بند رکھا جائے گا اور عالمو چوک شال میں دھرنا دیا جائے گا ،اعلامیہ جاری ۔ ہمارے نمائندے کے مطابق آج نواب ہوٹل کے مقام پر مرکزی دھرنا میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنماؤں، اور بلوچ فار مسنگ پرسنز کے رہنماؤں ماما قدیر بلوچ حورین بلوچ سمیت دیگر نے شرکت کی اور...

کراچی سے بلوچ طالبعلم یاسر فورسز ہاتھوں جبری لاپتہ

کراچی ( ہمگام نیوز ) کراچی ملیر کے رہائشی طالبعلم یاسر بلوچ پاکستانی فورسز خفیہ اداروں کے ہاتھوں جبری لاپتہ ہوگئے ہیں۔ اہلخانہ کے جاری بیان مطابق 25 فروری 2024 کی رات طالب علم یاسر علی ولد سبزل علی، سکنہ جمعہ ملیر گوٹھ کراچی، جو کہ بینظیر بھٹو یونیورسٹی میں میڈیا سائنسز کے طالبعلم ہیں، سوموار اور منگل کی درمیانی رات ساڑھے دس بجے اپنے دوستوں سے ملنے کے بعد گلشن اقبال سے گھر کی طرف نکلے تھے، لیکن راستے میں انکا رابطہ اہلخانہ سمیت دوستوں سے منقطع ہو گیا تاحال وہ کسی کے ساتھ رابطے میں نہیں ہے...

خضدار گریشہ کا نوجوان لیاری سے جبری لاپتہ

کراچی ( ہمگام نیوز ) کراچی کے علاقے لیاری سے پاکستانی فورسز نے مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ خضدار گریشہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان صابر ولد علی دوست کو حراست میں لے کر جبری لاپتہ کر دیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق پاکستانی وحسشی فورسز نے انہیں بلاجواز حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے ۔ لاپتہ صابر کے لواحقین نے انسانی حقوق کے اداروں سے مطالبہ کیا ہےکہ وہ جبری گمشدگیوں کے خلاف آواز اٹھائیں اور لاپتہ افراد کی بازیابی میں اپنا کردار ادا کریں۔

خضدار جبری لاپتہ 8 افراد کے لواحقین نے 28 مئی کو کراچی شال شاہراہ بلاک کرنے کا اعلان کردیا

خضدار ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان خضدار کے علاقہ زہری سے تین چچازاد بھائیوں مجیب الرحمن،عتیق الرحمن، محمد حیات،اور حافظ سراج الدین سمیت    مختلف اوقات میں پاکستانی فورسز خفیہ اداروں کے ہاتھوں 8 لاپتہ افراد کے لواحقین نے مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے 28 فروری یعنی جمعہ کو شال تا کراچی مرکزی شاہراہ کو مختلف مقامات پر بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ قابض ریاست پاکستانی فوج کی ہاتھوں لاپتہ افراد کے اہلخانہ نے زہری خضدار سوراب کے رہائشیوں سیاسی سماجی تنظیموں سمیت بلو چ یکجہتی کمیٹی بی وائی سی اپیل کی ہے کہ وہ ان کی شاہراہ بلاک...

شال،مزید دو افراد کی شناخت بھی لاپتہ افراد کے طور پر ہوگئی

شال ( ہمگام نیوز ) شال کے علاقہ شعبان میں قابض پاکستانی فورسز ہاتھوں جعلی مقابلے میں شہید کیئے جانے والے چار افراد میں سے بقیہ دو کی شناخت نعیم الدین ولد نورالدین قبیلہ شاہوانی سکنہ دشت اور شاہزیب ولد رحمت اللہ قبیلہ شاہوانی سکنہ دشت سے ہوگئی ۔ اس سے پہلے دو نعشوں کی شناخت سوراب گدر کے دو رہائشی حافظ محمد طاہر ولد مرحوم حافظ محمد اکبر قبیلہ ہارونی سکنہ سوراب اور زبیر احمد قبیلہ ہارونی ولد عبدالصمد ہارونی سکنہ سوراب سے ہواتھا ، جنھیں گزشتہ سال نومبر میں پاکستانی فورسز نے سورب سے حراست میں لیکر...