خضدار(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کا تاریخ ساز لانگ اس وقت خضدار میں داخل ہو چکا ہے۔ جہاں ہزاروں لوگوں نے خضدار پہنچنے پر بھر پور استقبال کیا۔ دوسری جانب بلوچ یکجہتی کمیٹی نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کا آج شام کا پڑاؤ خضدار میں ہوگا۔بلوچ اپنی بقاء کی جدوجہد میں مصروف عمل ہیں۔ بلوچستان بلخصوص جھالاوان کے عظیم فرزندوں سے لانگ مارچ میں بھرپور حصہ لینے کی اپیل کرتے ہیں۔خضدار شہر میں جبری گمشدگیوں اور لاپتہ افراد کے قتل کیخلاف احتجاج جاری ہے۔
شال (ہمگام نیوز ) خاران سے تعلق رکھنے والے جبری گمشدگی کا شکار شاہ فہد کی ہمشیرہ نادیہ بلوچ نے کوئٹہ میں قائم مسنگ پرسنز کے کیمپ سے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے کوئٹہ میں ہونے والے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے لانگ مارچ میں خاران سمیت پورے بلوچ قوم سے شرکت کی اپیل کی ہے۔
ویڈیو کانفرنس میں وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ بھی شریک ہیں۔
واضح رہے کہ کوئٹہ میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے ریاستی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگیوں اور فیک انکاؤنٹرز کے خلاف لانگ مارچ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔
اس...
گوادر (ہمگام نیوز) بلوچستان کے ساحلی شہر علاقے گوادر سے پاکستانی فورسز ہاتھوں نوجوان گلوکار اور یوٹیوبر دلجان دیدار، اور اس کا بھائی شاہ حسین اور کزن یاسر غلام لاپتہ ہوگئے ۔
اہلخانہ کے مطابق آٹھ دسمبر بوقت شام تقریباً پانچ بجے مذکورہ نوجوان موٹر سائیکل پر تلاپی نگور سے اپنے گھر جورکان نگور آ رہے تھے کہ راستے میں یوسف بازار کے قریب پاکستانی فورسز نے اہل علاقہ کے سامنے حراست میں لے کر انھیں نامعلوم مقام منتقل کردیا۔ جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہیں۔
زاہدان(ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق گزشتہ جمعہ یکم دسمبر کو ایک 17 سالہ بلوچ نوجوان کو قابض ایرانی فورسز نے بغیر کسی الزام کے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
اس بلوچ نوجوان کی شناخت 17 سالہ محمد صالح صادقی ریگی ولد محمد علی ساکن زیبا شہر زاہدان ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ محمد صالح صادقی جمعہ کی نماز کے لیے گیا ہوا تھا۔ جہاں اسے قابض ایرانی فورسز نے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
واضح رہے کہ ایرانی مقبوضہ بلوچستان میں کمیونیکیشن اور انٹرنیٹ کی بندش کے سبب بہت سے شہروں اور علاقوں کے اخبارات کی...
اسلام آباد(همگام نیوز )مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد احتجاج کیمپ کے شرکاء نے دس دسمبر انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر سیمینار منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے-
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں لواحقین کے ٹوکن احتجاجی کیمپ انتظامیہ میں شامل بلوچ یکجہتی کمیٹی نے سوشل میڈیا ویب سائٹ “ایکس” پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ 10 دسمبر کی شام اسلام آباد پریس کلب کے سامنے قائم لواحقین کے احتجاجی کیمپ میں ایک سیمینار منعقد کی جائے گی-
انہوں نے مزید کہا ہے کہ بلوچستان میں انصاف، اور لاپتہ افراد کی باحفاظت بازیابی...