ایرانشہر (ہمگام نیوز ) ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر ایرانشہر میں گزشتہ روز ایک بلوچ شہری کو سادہ کپڑوں میں ملبوس قابض ایرانی انٹیلیجنس ایجنسی نے عدالت سے باہر جانے کے بعد گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز قابض ایرانی انٹیلیجنس ایجنسی کے اہلکاروں نے ایرانشہر میں 24 سالہ "محمد یوسف داؤدی ولد ناصر داودی کو جبرا اغوا کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
رپورٹ کے مطابق محمد یوسف جو کہ ایک سنار ہے ایران شہر فوجداری عدالت کی برانچ فور میں سمن جاری ہونے کے باعث اسے عدالت سے دو ضمانتوں کے ساتھ...
گوادر (همگام نیوز ) بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر سے کالج کے طالب علم محسن حسن ولد ابولحسن سکنہ کُمبیل دشت (حال گوادر فقیر کالونی) کو خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے جبراً اغوا کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا.
ذرائع کے مطابق انہیں کل شام ساڑھے 5 بجے گوادر نیا آباد میں خفیہ اداروں اور مقامی ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں نے جو دو کرولا گاڈی میں سوار تھے اغوا کرکے لے گئے ۔
خاران (ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق قابض پاکستانی فوج ایف سی نے خاران کی جنوب میں واقع کلی تاگزی میں رات دیر 3 بجے کے وقت چھاپہ مار کر علی جان سمالانی ولد ماسٹر حضور بخش سمالانی کو جبراً لاپتہ کردیا اور نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق علی جان سمالانی ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتا ہے اور شعبے کے لحاظ سے ایک دکاندار ہے۔ اس کے علاؤہ، ان کی رہائش بھی کلی تاگزی میں ہے۔ تاہم، قابض پاکستانی فورسز نے 31 جنوری کی رات 3 بجے چھاپہ مارکر علی جان نامی نوجوان کو جبراً...
کوئٹہ ( ہمگام نیوز) وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ہفتہ کی شب ہوشاپ تجابان ضلع کیچ سے جبری گمشدگی کا شکار ہونےوالے طالب علم بہادر بازیاب ہوگئے، ہم امید کرتے ہیں کہ اسلم اور حمل کی باحفاظت بازیابی کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔ واضح رہے کہ بہادر کے بازیابی کے بعد اب دھرنا اسلم اور حمل کے بازیابی کیلئے سی پیک ایم 8 روڈ پرجاری ہے۔
دزاپ(ہمگام نیوز ) بروز ہفتہ کو قابض ایرانی فورسز نے دزاپ شہر کے مکران بلیوارڈ میں ایک گھر پر چھاپہ مار کر ایک بلوچ شہری کو تشدد کرنے کے بعد گرفتار کرکے کے گئے۔ تفصیلات کے مطابق قابض ایرانی فورسز جو کہ سادہ لباس میں ملبوس تھے دزاپ کے علاقے مکران بلیوارڈ میں ایک گھر میں گھس کر ایک بلوچ شہری کو تشدد بعد گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
تاہم رپورٹ موصول ہوجانے تک اس بلوچ شہری کے الزام، گرفتار کرنے والے ادارے اور اس کے ٹھکانے کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔