کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچ یکجہتی کمیٹی کے تحت کوئٹہ میں منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ریاست کو اس کی زبان میں سمجھانا بہت ضروری ہے، کیونکہ یہ گونگے اور بہرے ہیں اور ہمارے پاس اپنی زمین پر مر مٹنے والے ہتھیار ہیں۔ ان کو یہ نہیں معلوم کو یہ جن سامراجیوں کے تلوے چاٹتے ہیں بلوچ نے ان کو بھی خاک چٹوائی ہے۔ اس ریاست کے پاس ایک طاقت تھی کہ کس طرح بلوچوں کو ڈرایا جائے جس کیلئے اس نے اپنی پوری مشینری استعمال کی، ریاست نے...
تربت(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ شب سیکیورٹی فورسز نے تجابان سنگ کلات میں بھاسر ولد شے حق نامی. نوجوان کو گھر میں چھاپہ مار کر جبری غائب کردیا جس کے خلاف آج ہفتے کو علاقہ مکینوں نے سی پیک شاہراہ ایم ایٹ پر دھرنا دے دیا ہے۔
دھرنا میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جب کہ شاہراہ بند ہونے کے باعث ٹریفک معطل ہے۔
علاقائی زرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ہوشاپ میں بھی گزشتہ شب چھاپہ کے دوران دو نوجوان لاپتہ کیے ہیں جن کے نام تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔
واشنگٹن (ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق کانگریس مین بریڈ شرمن کی جانب سے بلوائی گئی اس بریفنگ میں بلوچستان اسمبلی کے سابق اسپیکر وحید بلوچ سمیت سندھ اور بلوچستان سے لوگوں نے شرکت کی۔
کانگریس رہنما نے کہاکہ امریکہ پاکستان کے اندورنی معاملات میں مداخلت نہیں کرتا لیکن ہم پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بات کرنے سے پیچھے نہیں ہٹیں گئے۔
وحید بلوچ نے کہاکہ جہاں کوئی بھی انسان انسانی ہمدردی رکھتا ہے تو وہ کسی بھی طرح جبری گمشدگیوں اور ماورائے عدالت قتل کی حمایت نہیں کرسکتا ۔
اس موقع ٹارچر ایپلویشن اینڈ...
شال (ہمگام نیوز ) نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ بالاچ بلوچ کی ماروائے آئین دوران کسٹڈی قتل کے بعد تربت سے جو تحریک شروع ہوئی اس نے پورے بلوچستان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ یہ تحریک ایک خاندان کی فریاد سے شروع ہو کر آج ہزاروں خاندانوں کی نمائندگی کر رہی ہے جس میں ماروائے آئین قتل اور جبری گمشدگی کے خاتمے جیسے شہری، آئینی اور انسانی حقوق کی بنیاد پر مطالبات شامل ہیں مگر ریاست کی جانب سے شہرِ استعمار میں جو ناروا سلوک رکھا گیا وہ اس پیغام کے لئے...
ھوشاپ (ہمگام نیوز ) بلوچ یکجہتی کمیٹی کے کال پر بدھ کے روز بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے ہوشاپ سے میں عام شہریوں خواتین و حضرات نے بلوچ لانگ مارچ کے حق میں اور بلوچستان میں جاری ریاستی ظلم و جبر کے خلاف ایک ریلی نکالی۔
کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کرتے ہوئے ریاستی ظلم اور جبر کے خلاف آواز بلند کی اور بلوچستان میں جاری ریاستی قتل عام بند کرنے کا مطالبہ کیا۔
آپ جانتے ہیں کہ یہ ریلی بلوچستان میں جاری ان ریلیوں اور مظاہروں کا سلسلہ ہے جہاں بلوچستان کے ہر کونے سے ہزاروں لوگوں نے...