کوئٹہ ( ہمگام نیوز )
بلوچستان کے مرکزی شہر شال کلی قمبرانی میں پاکستانی فورسز نے رات گئے چھاپہ مار کر عبدالرحمن قمبرانی نامی شخص کو حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا۔
بتایا جارہاہے ہے کہ مذکورہ خاندان کے 7 افراد پہلے سے جبری لاپتہ ہیں ۔
علاوہ ازیں کھڈہ کوچہ سے گزشتہ روز بعد از نمازِ عصر، قابض پاکستانی خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے مولوی احمد اللہ کے دو بیٹوں، عبید اللہ اور محمد نادر، کو جبری حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں بھائیوں کو مقامی ہوٹل الحسن ہوٹل کے سامنے...
ڈیرہ بگٹی ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ ڈیرہ بگٹی میں رمضان کے مہینے میں رات کے اس پہر قابض پاکستانی خفیہ ادارے آئی ایس آئی اور نام نہاد کاونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ سی ٹی ڈی سوئی کی بگٹی کالونی کے باخلانی محلے میں داخل ہو کر گھروں پر چھاپے مار رہے ہیں۔
اب تک کی اطلاعات کے مطابق، دس گھروں پر چھاپے مار کر وہاں لوٹ مار کی گئی ہے اور خواتین کو ہراساں کیا گیا ہے۔ تاحال بربریت جاری ہے ۔ تاہم کسی کو جبری لاپتہ کیاگیا ہے یا نہیں رپورٹ آنا باقی ہے ۔
منگچر ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ منگچر میں لاپتہ فہیم اور خادم حسین کے لواحقین کا گزشتہ تقریبا 17 گھنٹوں سے احتجاجی دھرنا جاری شاہراہ بند ہے ۔
قلات منگچر کے مقام پر کوئٹہ کراچی شاہراہ پر خواتین اور بچوں نے صبح نو بجے سے لاپتہ فہیم اور خادم حسین کی بازیابی کے لیے دھرنے پر بیٹھے ہیں، دھرنے کی وجہ سے سڑک کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں اور شدید سردی میں سینکڑوں مسافر پھنس گئے ہیں۔
لواحقین کا کہنا ہے کہ جب تک ہمارے کمسن پیاروں کو عقوبت خانوں سے واپس...
کوئٹہ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ سول ہسپتال کے مردہ خانہ میں قابض پاکستانی فورسز نے 34 مسخ شدہ لاشیں رکھی ہیں جو بالکل ناقابل شناخت ہیں۔
بلوچستان سے قابض فورسز ہاتھوں جبری لاپتہ افراد کے لواحقین کا الزام ہے کہ مردہ خانہ میں لاپتہ افراد کے ماوں بہنوں کو لاشیں دیکھنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔
نوشکی ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ نوشکی سے پاکستانی فورسز ہاتھوں گذشتہ روز ایس بی کے یونیورسٹی کے قریب سے جبری لاپتہ ہونے والے 9 افراد میں سے دو کی شناخت چھٹی اور ساتویں جماعت کے طالب علم عدنان ولد حیات اور ضياء الرحمن ولد میر احمد کے ناموں سے ہوا ہے جو کہ دونوں کمسن ہیں ۔
لواحقین کے مطابق وہ گزشتہ روز سے لاپتہ ہیں جس کے بعد اہلخانہ کو ان کے بارے میں معلومات نہیں دیئے جارہے ہیں جس کی وجہ سے لواحقین پر قیامت گزر رہی ہے ۔
انھوں نے تمام انسانی حقوق کے...