کوئٹہ (ہمگام نیوز)مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق بلوچ نسل کشی کیخلاف لواحقین لانگ مارچ کے اسلام آباد سے کوئٹہ پہنچنے پر ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ بلوچ یکجہتی کمیٹی کے تحت بلوچستان یونیورسٹی کے باہر ایک بڑا احتجاجی مظاہرے سے ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح آپ لوگ یہاں پر موجود ہیں اسی طرح 27 جنوری کو بھی اپنی آمد کو یقینی بنائیں۔
جب ہم تربت سے نکلے تو ہم خواتین اور بچے تھے، ہم گھر گھر گئے اور لوگوں کو کہا کہ اتحاد و اتفاق سے ایک ہوجاﺅ، بلوچ نسل...
تربت (ہمگام نیوز ) تربت سے بلوچی زبان کے نوجوان شاعر لاپتا۔ اطلاع کے مطابق بدھ کی رات 8 بجے کے قریب فورسز نے افتخار میڈیکل سینٹر تربت سے قاسم ملار سکنہ دشت باہوٹ چات کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ قاسم ملار بلوچی زبان میں شاعری کرتے ہیں جبکہ وہ تربت میں ایک پرائیویٹ ہسپتال میں کام کرنے کے ساتھ افتخار میڈیکل اسٹور میں بھی کام کرتے تھے۔ واضح رہے کہ بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔
سراوان(ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق 23 جنوری بروز منگل کو سادہ لباس میں ملبوس قابض ایرانی سیکورٹی فورسز نے سراوان سے ایک بلوچ شہری کو اغوا کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق بروز منگل کو سادہ لباس میں ملبوس قابض ایرانی فورسز نے 28 سالہ لیاقت بلوچزہی ولد احمد ساکن سراوان کو جبری لاپتہ کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
رپورٹ کے مطابق لیاقت نے اپنے ایک دوست کو بتایا کہ اسے گرفتار کرنے سے پہلے کئی لوگ اس کا پیچھا کر رہے تھے، جن پر ایک پرائیویٹ کار کا شبہ تھا۔
گاڑی کی مرمت کی...
اسلام آباد (ہمگام نیوز)مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے اپنے بیان میں کہا گیا کہ ہماری تحریک کا 62 واں دن ہے، بلوچستان سے شروع کیا گیا لانگ مارچ اور اسلام آباد کے سخت موسم میں ایک ماہ سے زائد مسلسل دھرنا ختم ہوگیا۔
ہماری تحریک اس لحاظ سے کامیاب رہی کہ اس نے بلوچستان کے دور دراز اور ناقابل رسائی کونوں سے مظلوم بلوچوں کو متحرک کیا۔ جو کافی عرصے سے محکوم تھے۔جبکہ اسلام آباد اور ریاست کی انتظامیہ نے بلوچستان میں نسل کشی کی پالیسیوں کو جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا...
اسلام آباد (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب کے سامنے بلوچ نسل کشی کے خلاف احتجاج کے 59 ویں روز بلوچ یکجہتی کمیٹی کے زیراہتمام ‘مظلوم اقوام کی بین الاقوامی کانفرنس’ منعقد کی گئی۔ کانفرنس میں بلوچ، پشتون، سندھی، رہنماؤں کے ہمراہ دیگر سیاسی، سماجی و انسانی حقوق کے تنظیموں کے ارکان، طلباءاور شہریوں کی بڑی تعداد اس کانفرنس میں شرکت کی۔ بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے مظلوم اقوام کی عالمی کانفرنس میں پاکستان میں مختلف اقوام کے ساتھ ریاستی مظالم، جبری گمشدگیوں اور سیاسی مشکلات کے حوالے سے...