گوادر (ہمگام نیوز) جبری گمشدگیوں اور ماورائے عدالت اغوا نما گرفتاریوں اور بلوچوں کی مسخ شدہ لاشوں کو ویرانوں میں پھینکنے، اسلام آباد میں بلوچ خواتین کی ریلی پر پولیس گردی کے خلاف بلوچستان کے دیگر علاقوں کی طرح گوادر میں بھی بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے ایک تاریخی اور عظیم الشان احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں ہزاروں کی تعداد میں مرد و خواتین نے شرکت کی ، ریلی سیرت النبی چوک سے شروع ہوکر ،شہدائے جیونی چوک تک پہنچی اور احتجاجی جلسے کی شکل اختیار کرلی ۔
ریلی کے شرکاءہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے زبردست نعرہ بازی...
منگچر (ہمگام نیوز)مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق بلوچ یکجہتی کمیٹی کے کال پر جوہان کراس بازار منگچر میں ریلی ریلی بعد میں مظاہرے کی شکل اختیار کی مقررین نے خطاب کیابلوچ یکجہتی کمیٹی کے کال پر منگچر میں احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں خواتین کے علاوہ کثیر تعداد میں افراد شریک رہے ۔
اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام کے رہنماو¿ں میربشیر احمد درکزئی لانگو ، ٹکری عبدالقیوم لانگو ، عبدالغفار سمالانی ، اور خواتین رہنماو¿ں نے کہا کہ تمام لاپتہ افراد کو رہا کیا جائے یا ان کو عدالتوں میں پیش...
کراچی ( ہمگام نیوز) بلوچ یکجہتی کمیٹی (کراچی) کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ حکومت و حکومتی ادارے ہمارے مطالبات کو سنجیدگی سے سلجھانے کے بجائے آئے دن اپنے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرکے ایف۔آئی۔آر و ہراساں کرکے مسئلے کو مزید الجھا رہی ہے اور طاقت کا استعمال کرکے ہمیں اور ہمارے جدوجہد کو سبوتاڑ کرنے کی کوشش کر رہی ہے، لیکن اس سے ہم مزید محکم و مضبوط ہوتے جا رہے ہیں۔ بلوچ یکجہتی کمیٹی کے جاری تحریک کا تیسرا فیز جاری ہے، جس میں بلوچستان سمیت ملک بھر میں پر امن احتجاجی مظاہرے منعقد...
چابہار(ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق پیر کی صبح قابض ایرانی سیکورٹی فورسز نے چابہار مارکیٹ کے قریب ایک مکان پر چھاپہ مار کر چار بلوچ شہریوں کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
خبر لکھے جانے تک ان شہریوں کی شناخت اور الزامات کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔
رپورٹ کے مطابق سادہ لباس میں ملبوس وزارت انٹیلی جنس کی سیکورٹی فورسز اور پولیس کے دستوں نے متعدد گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے ساتھ چابہار کے ایک مارکیٹ کے قریب ایک مکان پر چھاپہ مار کر ان افراد کو گرفتار کر لیا۔
بتایا جاتا ہے کہ ان افراد...
اورماڑہ (ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق بلوچ نسل کشی اور جبری گمشدگیوں کے خلاف اورماڑہ میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کی کال پر ریلی نکالی گئی۔ طلبا و طالبات سمیت تمام سیاسی پارٹیوں اور عوامی ہجوم کے ساتھ ریلی فٹبال چوک سے شروع ہو کر شہر کے مختلف شاہراہوں سے گزرتے ہوئے فٹبال چوک کے مقام پر احتجاجی مظاہرے کی شکل اختیار کر گئی۔
مظاہرے میں فہیم ناصر، بلال بلوچ، مہیم عطا، قمبر سلیم اور عمر جان بلوچ جبکہ خواتین میں سے وحیدہ بلوچ، حیبہ بلوچ، نسرین بلوچ اور الماس سلیم نے خطاب کیا۔ مقررین نے خطاب...