سه شنبه, نوومبر 26, 2024

مسنگ پرسنز

تازہ ترین

رات کو سونے سے دو گھنٹے قبل کھانا کھا لینا مناسب ہے ۔ تحقیقاتی رپورٹ

لندن (ہمگام نیوز) رات کے کھانے کے لیے بہترین...

سراوان میں قابض ایرانی انٹلیجنس ایجنسی کے اہلکاروں کے ہاتھوں ایک شخص گرفتار

سراوان (ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان...

دلگان میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا

دلگان(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق ہفتے کے روز...

انتونیو گوٹیرس کی یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی کے امریکی فیصلے کی مذمت

نیویارک (ہمگام نیوز)اقوامِ متحدہ کے سکریٹری جنرل نے پیر...

اسلام آباد بلوچ مظاہرین سے اظہار یکجتی ،کراچی ، بلوچستان بھر میں احتجاج، کیچ میں پیر کے روز احتجاج کیا جائے گا

کراچی (ہمگام نیوز ) ویب نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت شال چاغی اور کراچی ملیر میں عوام کی بڑی تعداد نے سڑکوں پر نکل کر اسلام آباد میں بلوچ مظاہرین سے اظہار یکجتی کا اظہار کیا۔ مظاہروں میں خواتین کی بڑی تعداد شریک تھی۔ جنہوں نے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ بلوچ افراد کی تصویریں اٹھائی ہوئی تھیں۔ مظاہرین نے بلوچ نسل کشی اور جبری گمشدگیوں کے خلاف نعرے بازی کیا۔ بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے شال میں بلوچستان یونیورسٹی کے سامنے سے ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی جو بلوچستان یونیورسٹی سے ہوتے ہوئے موسیٰ...

زاہدان میں سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں گرفتار چار بلوچ شہریوں کی تصدیق

زاہدان(ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق 6 جنوری بروز ہفتہ زاہدان سے گرفتار کیے گئے ایک بچہ سمیت چار بلوچ شہریوں کی شناخت کی تصدیق کی گئی۔ ان شہریوں کی شناخت 16 سالہ عمران رودینی ولد سعید ، 19 سالہ خالد رودینی ولد یعقوب ،20 سالہ محمد علی رودینی ولد امام شاہ اور 25 سالہ ابوبکر رودینی ولد احمد ساکن مجدیہ 29، کے ناموں سے ہوئی۔  ذرائع کے مطابق زاہدان کے علاقے مجدیہ 29 اور 31 کی سڑکوں پر سیکورٹی اور فوجی اہلکاروں کی متعدد کاروں اور موٹر سائیکلوں نے چھاپہ مار کر ہوائی فائرنگ کی اور ان چاروں بلوچ...

کالانی گواتر میں قابض ایرانی فورسز نے دو افراد کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا

سراوان(ہمگام نیوز )اطلاعات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے علاقے کالانی گواتر میں بروز اتوار قابض ایرانی مرصاد فورسز نے دو تیلکش کی گاڑیوں کا پیچھا کرنے کے بعد گاڑی میں سوار افراد پر حملہ کرکے انہیں گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ تاہم رپورٹ موصول ہونے تک ان دونوں بلوچ شہریوں کی شناخت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ان فورسز نے پہلی گاڑی کے ڈرائیور سے جس کا تعلق دشتیاری سے تھا، سے لاکھوں تمن کا بھتہ طلب کیا لیکن تیلکش کی مزاحمت کے باعث فورسز نے اس کی گاڑی کو ضبط کرکے...

جبری لاپتہ افراد کے لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے بی این ایم کا جرمنی میں مظاہرہ

برلن (ہمگام نیوز ) جبری لاپتہ افراد کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے بلوچ نیشنل موومنٹ کی طرف سے جرمنی میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں بلوچ مہاجرین نے شرکت کی۔ مظاہرے کا مقصد بلوچستان میں پاکستانی فورسز کی طرف سے انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا اجاگر کرنا تھا۔ اس مظاہرے میں جبری گمشدگی کے خلاف جاری تحریک کی طرف توجہ دلایا گیا اور بلوچ نسل کشی کے خلاف پرامن لانگ مارچ کے شرکاء پر طاقت کے استعمال کو تنقید نشانہ بنایا گیا۔ بی این ایم کے سینٹرل کمیٹی ممبر ھمل خان نے مظاہرین سے...

بلوچ لاپتہ افراد کی عدم بازیابی و ماورائے عدالت قتل کیخلاف کوئٹہ میں احتجاجی ریلی و مظاہرہ

کوئٹہ (همگام) نیوز مانیٹرنگ ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے لاپتہ افراد کی عدم بازیابی و ماورائے عدالت قتل کیخلاف جاری تحریک کے تیسرے مرحلے میں بلوچستان بھر میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے سلسلے میں آج کوئٹہ میں بلوچستان یونیورسٹی کے سامنے احتجاجی ریلی و مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین احتجاجی ریلی کی شکل میں سریاب روڈ کسٹم چوک کیجانب روانہ ہوئے۔ احتجاجی مظاہرے میں پروگریسیو یوتھ الائنس سمیت بلوچستان بھر کے طلبہ، نوجوانوں، سیاسی کارکنوں اور اور عوام کی بڑی تعداد نے احتجاج میں شرکت کی اوراسلام آباد میں موجود بلوچ لانگ مارچ...