پنجگور ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان قابض پاکستانی فورسز ہاتھوں جبری لاپتہ جمیل احمد کے لواحقین نے بی ایریا زم زم ہوٹل کے قریب سی پیک روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا ۔
پنجگور،شال کراچی ، خضدار اور خاران سمیت دیگر علاقوں کی ٹریفک معطل ہوگئی ۔
ٹریفک کے معطل ہونے سے درجنوں گاڑیاں اور سینکڑوں مسافر پھنس گئے ہیں اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں ۔
شال (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق کوئٹہ کلی قمبرانی کے رہائشی قبائلی شخصت 59 سالہ بزرگ ناصر قمبرانی کو آج رات 2:30 قابض پاکستانی فورسز نے ان گھر سے دوسری مرتبہ جبری گمشدگی کا نشانہ بنا کر لاپتہ کر دیا۔
لواحقین کے مطابق پاکستانی فورسز نے آج رات گھر پہ چھاپہ مارکر گھر والوں کو تشدد کا نشانہ بنایا، گھر والوں کے موبائل فون چھینے اور ناصر قمبرانی کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا۔
یاد رہے کہ ناصر قمبرانی کو اس سے پہلے 20 اگست 2015 کو بھی فورسز نے جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا تھا جسے بعد ازاں...
کوئٹہ (ہمگام نیوز )مقبوضہ بلوچستان کے مرکزی شہر شال سے گزشتہ شب جبری گمشدگی کے شکار ہونے والے فہیم احمد ولد سعید احمد اور خادم علی ولد علی احمد کی بازیابی کیلے لواحقین نے پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ
ہم جبری گمشدہ فہیم احمد اور خادم علی نیچاری کے لواحقین آپ کے سامنے اپنی فریاد لیکر آئے ہیں تاکہ آپ کو اپنے پیاروں کے جبری گمشدگی کے حوالے سے معلومات مہیا کریں تاکہ آپ اپنی صحافتی زمہ داریوں کا ادراک کرتے ہوئے ہماری آواز کو صاحب اقتدار لوگوں تک پہنچائیں۔
انھوں نے کہاکہ فہیم احمد اور خادم...
پنجگور ( ہمگام نیوز )مقبوضہ بلوچستان کے علاقے گچک حال سریکوران کے رہائشی عبدالحکیم نے صوفی محمد عظیم، قاضی عبد الواحد ، شے جان، حاجی عبد الوحید، واجہ جمعہ، شریف احمد ،حافظ شمس الدین ،سرور بلوچ نے اپنے دیگر رشتے داروں اور علاقائی معتبرین کے ہمراہ پنجگور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم پنجگور کے علاقے سریکوران وش آپ میں رہائش پذیر ہیں ، 26 فروری کو دو گاڑیوں پر سوار سادہ لباس میں ملبوس مسلح افراد نے میرے گھر میں گھس کر تھوڑ پھوڑ اور فائرنگ کرکے نصیب اللہ کے بارے میں...
شال ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ بارکھان سے نوجوان صحافی آصف کریم کھیتران جبکہ مستونگ سے سلمان نامی نوجوان جبری لاپتہ ،پنجگور سے ایک نوجوان بازیاب ہوگیا ۔
تفصیلات کے مطابق بارکھان سے قابض پاکستانی فورسز نے مقامی صحافی آصف کھیتران کو جبری آج ہفتے کے روز بارکھان سے لاپتہ کیا گیا ہے۔
آصف کریم کھیتران بارکھان کے پریس کلب سے منسلک مقامی صحافی ہیں، بلوچستان سے سیاسی تنظیموں اور انسانی حقوق کے کارکنان نے انکی جبری گمشدگی کی تصدیق کردی ہے۔
اسلام آباد سے انسانی حقوق کے کارکن و بلوچ جبری لاپتہ افراد کی وکیل ایمان مزاری نے...