اسلام آباد (ہمگام نیوز) اسلام آباد میں بلوچ لواحقین لانگ مارچ کا دھرنا جاری ہے۔ اس حوالے سے بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنما ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ وہ لوگ جو کہتے ہیں کہ پاکستان میں انسانی حقوق کی پامالیاں صرف فوج کرتی ہے لہٰذا پوری ریاست کو ذمہ دار نہ ٹھہرایا جائے۔
ہم سوال کرتے ہیں کہ جب پاکستان میں فوج انسانی حقوق کی پامالیاں اور قتل عام ہوتا ہے تو ریاست کے باقی ادارے بشمول پارلیمنٹ اور عدلیہ کس جانب کھڑے ہوتے ہیں؟
بلوچستان میں گزشتہ 75 سال...
معزز صحافی حضرات!
میں ڈاکٹر اکبر مری کی بیٹی ہوں میرے والد صاحب ایک ایم بی بی ایس ڈاکٹر ہیں جنہوں نے روس سے ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کیا تھا اور اپنی ہاؤس جوب سول ہسپتال کوئٹہ بلوچستان سے کیا ہے ، اپنے فرائض بلوچستان ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ میڈیکل آفیسر کوھلو میں سر انجام دے رہاتھا۔ کہ اچانک وہ ہم سے چھین لیئے گئے ۔
بلوچستان کے دیگر خطوں کی طرح سن 2005 میں کوھلو کاہان کے حالات بھی نا سازگار ہوئے تو کاہان کے مقامی لوگ ہجرت کرنے پر مجبور ہوئے۔اس میں میری فیلمی بھی کاہان کے حالات...
کوئٹہ (ہمگام نیوز) وائس فار بلوچ مسنگ ہرسنز کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ عبداللہ لانگو کی جبری گمشدگی کی تفصیلات انکے اہلخانہ نے وی بی ایم پی کو فراہم کردیا انہوں نے تنظیم سے شکایت کی کہ عبداللہ لانگو ولد خیر بخش کو گزشتہ سال 12 دسمبر کو جمیل آغا گیرج نزد عسکری پارک کوئٹہ سے غیر قانونی گرفتار کے بعد جبری لاپتہ کیا گیا اور خاندان کو انکے حوالے سے معلومات بھی فراہم نہیں کی جارہی ہیں جسکی وجہ سے وہ شدید ذہنی کرب و اذیت میں مبتلا ہیں۔
تنظیمی سطح پر...
خضدار (ہمگام نیوز)مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق خضدار میں نجی پیٹرول پمپ کی دکان میں آتشزدگی۔ خضدار سنی عوامی کے ایریا میں نجی ایرانی پیٹرول پمپ کے دکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی فائرنگ بریگیڈیر کے بروقت پہنچنے پر شہر ایک خطرناک نقصان سے بچ گیااور ہزاروں لیٹر پیٹرول اور دکان کے سامان جل کرخاکستر ہوگئے ہیں۔
کوہلو (ہمگام نیوز)اطلاعات کے مطابق گزشتہ چار روز قبل کوہلو کے علاقے جنتلی کے دو رہائشی بارکھان کے شہر رکنی سے لاپتہ ہوگئے۔لاپتہ افراد کی شناخت خیر جان ولد میرن لوہارانی اور چٹاءولد صاحب خان لوہارانی مری کے نام سے ہوئی جو بارکھان کے شہر رکنی میں اشیا خورو نوش کا سامان خریدنے کے لیے آئے ہوئے تھے۔
چار روز گزرنے کے بعد بھی مذکورہ افراد کے حوالے سے معلومات نہیں مل سکی ہے، اہلخانہ نے دونوں افراد کے جبری طور پر لاپتہ ہونے کی تصدیق کی۔ علاوہ ازیں مذکورہ دونوں افراد کے ساتھ روشن نامی شخص بھی لاپتہ ہے...