راسک(ہمگام نیوز )اطلاعات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر راسک میں گزشتہ ہفتہ کو ایک نوجوان بلوچ شہری کو اپریل 2022 میں قاسم سلیمانی کے بینر کو راسک میں آگ لگانے کے الزام میں گرفتار ہونے والوں میں سے ایک کو تیسری بار عدالت سے واپسی کے بعد اپنے گھر کے سامنے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔
اس نوجوان بلوچ شہری کی شناخت 18 سالہ آرمین اللہ زئی ولد عبدالناصر ساکن راسک ہے ۔
رپورٹ کے مطابق آرمین کو IRGC انٹیلی جنس نے 18 دسمبر کو گرفتار کرنے کے بعد تشدد کا نشانہ بنا کر پوچھ گچھ...
مازندران(ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق دسمبر کے آخر میں صوبہ مازندران کے شہر ساری سے قابض ایرانی انٹیلی جنس ایجنسی نے گیارہ بلوچ مزدوروں کو ان کی کام کی جگہ گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے ۔
ان گرفتار شہریوں میں سے ایک کی شناخت 20 سالہ عصمت اللہ داؤدی ولد غلام سخی جو کہ زاہدان سے ہے، اور دیگر شہریوں کی شناخت رپورٹ لکھے جانے تک معلوم نہیں ہو سکی ہے۔
واضح رہے کہ تقریباً دو ہفتے قبل ساری انٹیلی جنس سیکیورٹی فورسز نے چینی باغات میں واقع ان بلوچ مزدوروں کے ہاسٹل پر چھاپہ مار کر...
ایرانشہر(ہمگام نیوز )اطلاعات کے مطابق بروز جمعرات کو ایرانشہر میں دو بلوچ شہریوں کو جن کا ایک دوسرے سے تعلق ہے، کو قابض ایرانی سیکورٹی فورسز نے بغیر عدالتی حکم کے ان کے گھر سے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ۔ گرفتار بلوچ شہری "ل34 سالہ عمران قاسم زئی ولد ساکن ایرانشہر ہے دوسرے کا نام سلمان قاسم ہے جو کہ عمران کا رشتہ دار ہے ۔
رپورٹ کے مطابق سیکورٹی فورسز بغیر لائسنس پلیٹ کے دو پیوجوٹ گا کے ساتھ ان دونوں شہریوں کے گھر گئے اور عدالتی حکم کے بغیر انہیں گرفتار کر کے ان...
کوہلو ( ہمگام نیوز ) نامہ نگاروں کے مطابق گزشتہ چار روز قبل کوہلو کے علاقے جنتلی کے دو رہائشی بارکھان کے شہر رکنی میں فرنٹیئر کور ایف سی کے ہاتھوں جبری طور پر لاپتہ ہوگئے ہیں، لاپتہ افراد کی شناخت خیر جان والد میرن لوہارانی اور چٹاء والد صاحب خان لوہارانی مری کے نام سے ہوا ہے جو بارکھان کے شہر رکنی میں ایشیا خوردو نوش کے سامان خریدنے کے لیے آئے ہوئے تھے جنہیں سیکورٹی فورسز نے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے ۔
مگر چار روز گذرنے کے بعد بھی مذکورہ افراد کے حوالے سے...
اسلام آباد(ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں جاری بلوچ یکجہتی کمیٹی کے زیر اہتمام لاپتہ افراد کے لواحقین کے دھرنا گا سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے پریس کاننفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پرامن دھرنے کو مسلسل ہراساں کیا جا رہا، سات دن میں مطالبات تسلیم نہ کیے تو مقدمہ بلوچ عوام کی عدالت میں لے کر جائیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ریاست ہی سنجیدگی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ گرفتار بلوچ طلبا کے حوالے سے میڈیا اور عدالت میں چھوٹ بولا...