اسلام آباد (ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز ماہ رنگ بلوچ نے بلوچ مظاہرین کی رہائی کے حوالے سے کہا کہ طویل جدوجہد کے بعد اسلام آباد پولیس نے 160 سے زائد بلوچ مظاہرین کو رہا کیا گیا ہےجبکہ اب بھی 100سے زائد لانگ مارچ میں شریک بلوچ طلبا پولیس کی تحویل میں ہیں اور ان میں سے کچھ لاپتہ ہیں۔
پولیس کا بیان غلط اور غیر منطقی ہے ۔ پولیس ہمیں اور میڈیا کو درست معلومات فراہم نہیں کر رہی ، ڈاکٹر ظہیر بلوچ لاپتہ تا حال لاپتہ ہیں ہمیں ان کی زندگی کی...
کراچی (ہمگام نیوز )مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق سندھ سجاگی فورم، جسقم اور وائس فار مسنگ پرسنز آف سندھ کی جانب سے اسلام آباد میں بلوچوں پر ہونے والے ریاستی تشدد کے خلاف آج کراچی اور حیدرآباد میں ریلیاں نکال کر احتجاجی مظاہرے کیئے گئے۔ جبکہ سندھ بھر میں سندھ دیگر سیاسی اور قومپرست تنظیموں کی جانب سے بلوچ مسنگ پرسنز کی لواحقین پر پاکستانی تشدد کے خلاف آج چھوتھے دن بھی احتجاج جاری رہی۔
حیدرآباد میں سندھ سجاگی فورم کے رہنما سارنگ جویو ، محب آزاد لغاری ، وائس فار مسنگ پرسنز آف سندھ کی رہنما سسئی...
تربت (ہمگام نیوز ) تربت ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور ساتھیوں کی اسلام آباد میں پولیس کے ہاتھوں تشدد اور گرفتاریوں کے خلاف تربت میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے ریلی نکالی گئی اور تعلیمی چوک پر مظاہرہ کرکے جلسہ کیا گیا۔
ریلی میں خواتین اور بچوں کثیر تعداد میں شرکت کرکے شھید فدا چوک سے سینما چوک تک مارچ کیا اور وہاں سے نعرہ بازی کرتے ہوئے تعلیمی چوک پہنچ کر دھرنا دیا جہاں دھرنا جلسہ شکل اختیار کرگئی۔
جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے شھید بالاچ مولا بخش کی بہن نجمہ بلوچ نے کہا کہ جو بلوچ الیکشن میں...
اسلام آباد (ہمگام نیوز ) ویب ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ دنوں احتجاج کرنے والے بلوچ مظاہرین کو پولیس کی طرف سے تشدد و گرفتار کیا گیا، ایسی ہی ایک بلوچ لڑکی کی ویڈیو حامد میر نے شیئرکردی اور لکھا کہ ’’ یہ ہے وہ بلوچ بیٹی جو خود بتا رہی ہے کہ اسے چار لیڈی پولیس اہلکاروں نے ڈنڈوں سے مارا اور پھر پوچھا تم روتی کیوں نہیں؟‘‘
شیئرکی گئی ویڈیو میں لڑکی کو یہ بتاتے ہوئے سنا جاسکتاہے کہ ’’ہمیں انسان سمجھنے کی بجائے جانوروں کی طرح ہمیں گھسیٹ کرلے جارہے تھے، ہم پر بہت تشدد کیاگیا...
اسلام آباد (ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنماءڈاکٹر مہارنگ بلوچ نےکہا گرفتار 250 طلباء میں سے 100 سے زائد طلباء لاپتہ ہیں انہیں کسی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا، اگر طلباء کو رہا نہ کیا گیا اور پرامن مظاہرین کے خلاف درج ایف آئی آر واپس نہ لی گئیں تو لانگ مارچ سخت قدم اٹھانے پر مجبور ہو گا جس کی ذمہ دار ریاست ہو گی۔