اسلام آباد (ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق سرفراز بگٹی نے ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کے متعلق کہا یہ پلانٹڈ لوگ ہیں جن کی کوئی حیثیت نہیں۔ ڈاکٹر ماہ رنگ نے جواب دیا "میں اس کو کوئی جواب نہیں دینا چاہتی صرف اتنا کہوں گی اگر میں یہاں سے کال دوں تو پورا بلوچستان بند ہوجائے گا۔
ہم سمجھتے ہیں کہ اگر ہم کال دیں تو صرف بلوچستان نہیں تونسہ، ڈی جی خان، لیاری، ملیر، کاٹھور اور ٹنڈوالہٰیار سے بھی سیکڑوں افراد سڑکوں پر نکل آئیں گے۔ سرفراز بگٹی جیسے کٹھ پتلیوں کو تو ڈیرہ بگٹی میں...
پسنی (ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق گزشتہ شام بلوچستان کے ساحلی شہر پسنی میں عوام نے ریلی نکال کر احتجاج کیا ، یہ احتجاجی مظاہرہ اسلام آباد میں بلوچ لاپتہ افراد کے لانگ مارچ پر پولیس کا لاٹھی چارج اور مظاہرین پر وحشیانہ تشدد کے خلاف تھا ۔ اس احتجاجی مظاہرے میں پسنی کے عوام نے ڈاکٹر مہرنگ بلوچ اور دیگر سیاسی کارکنوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا مظاہرہ کرکے پولیس کی اس تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ریاست ہمیشہ بلوچوں کے ساتھ ظلم پر ظلم کرتا آ رہا ہے ۔
اس ریلی میں...
اسلام آباد (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق بلوچ یکجہتی کمیٹی نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد سے پریس کانفرنس کے توسط سے ریاست کو بلوچ طلبا و مظاہرین کی رہائی اور پر امن مظاہرین پر مختلف شہروں میں ہونے والے جعلی ایف آئی آرز ختم کرنے کے لئے تین دن کا الٹی میٹم دیا ہے۔
اور اس دوران بلوچستان میں جتنی جگہوں پر بلوچ نسل کشی اور بلوچ فرزندوں کی جبری گمشدگی کے خلاف جاری لانگ مارچ پر اسلام آباد پولیس کے تشدد کے خلاف دھرنے اور مظاہرے چل رہے ہیں، ہم ان سب کا بہت...
کراچی (ہمگام نیوز) ویب ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں لواحقین لانگ مارچ کے جاری دھرنے سے اظہار یکجہتی کیلئے بلوچ یکجہتی کمیٹی کراچی کی جانب سے بھرپور احتجاج کیا گیا اس موقع پر کراچی کے مختلف علاقوں سے ریلیاں بھی نکالی گئیں۔
کراچی کے علاقوں سے لاپتا بلوچ افراد کے لواحقین کے جاری لانگ مارچ کے جاری دھرنے سے اظہار یکجہتی کیلئے لوگوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر آگئی۔ جہانگیر روڈ سے نمائش تک ریلی نکالی گئی جس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
ریلی کے شرکاءنے کراچی پریس کلب کے باہر دھرنا دیا۔ اس کے...
اسلام آباد (ہمگام نیوز) ویب ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے دھرنا گاہ میں ایک خاتون بے ہوش۔ اطلاعات کے مطابق لواحقین لانگ مارچ کے جاری دھرنے میں متعدد شرکاءکی طبیعت اچانک خراب ہوگئی، اس موقع پر ایک خاتون بے ہوش بھی ہوگئیں جنہیں پولی کلینک اسلام آباد منتقل کیا گیا۔