کوئٹہ (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں بلوچ لاپتہ افراد کے لانگ مارچ پر پولیس کریک ڈاؤن، خواتین و بچوں پر تشدد و گرفتاریوں کیخلاف بلوچستان بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، تیسرے روز بھی کوئٹہ، خضدار، تربت، مند، حب، ڈیرہ مراد جمالی سیمت بلوچستان بھر میں شٹرڈاؤن اور اہم شاہراؤں کو بند کر دیا گیا ہے۔ خضدار میں مظاہرین نے کوئٹہ کراچی شاہراہ کو بلاک کر دیا ہے۔ شہر بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال و چمروک پر احتجاجی مظاہرہ جاری ہے،تربت میں اسلام آباد میں لاپتہ افراد پر تشدد و گرفتاریوں کیخلاف...
اسلام آباد ( ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ ڈیسک کی رپورٹ کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بلوچ لانگ مارچ کے 162 گرفتار افراد کی ضمانتیں منظور کر لیں۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس نے ضمانتیں منظور کیں۔ بلوچ مظاہرین کی جانب سے مصدق خٹک ایڈوکیٹ،وکیل قیصر امام و دیگر عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔
اسلام آباد کی مقامی عدالت نے پانچ پانچ ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانتیں منظور کیں۔ پولیس افسر نے عدالت نے عدالت کو آگاہ کیا کہ 34 مظاہرین کو شناخت پریڈ کے لیے رکھا ہوا ہے۔...
اسلام آباد ( ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ ڈیسک کی رپورٹ بلوچ یکجہتی مارچ کے شرکا کے اسلام آباد پریس کلب کے باہر دھرنے اور احتجاج کے موقعے پر اسلام آباد پولیس کی بھاری نفری بھی وہاں موجود ہے۔
انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ ’اگر اس احتجاج میں شامل خواتین اور مظاہرین نے پریس کلب سے آگے جانے کی کوشش کی تو قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔اطلاعات کے مطابق اسلام آباد پولیس کی جانب سے ’پیس واک‘ سے روکنے کے بعد مظاہرین دوبارہ پریس کلب کے سامنے آ بیٹھے ہیں۔اس موقع پر خواتین...
زاہدان(ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق بروز جمعہ کو معروف بلوچ عالم دین مولوی عبدالحمید اسماعیل زہی نے پاکستانی حکومت سے کہا کہ وہ بلوچ عوام بالخصوص بلوچ خواتین کی آوازیں سنیں اور ان کے مطالبات پر عمل درآمد کریں ۔
مولوی عبدالحمید نے اپنے جمعہ کی خطبہ کے بیان میں کہا کہ ان مظاہرین کے خاندان کے بہت سے افراد لاپتہ ہو چکے ہیں اور حکومت کو چاہئے کہ وہ عوام سے مذاکرات کریں اور ان کی شکایات کا ازالہ کریں۔ پاکستانی حکومت کو چاہیے کہ ان کے حقوق ادا کریں جن کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے اور ان...
لاہور( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق اسلام آباد میں جبری لاپتہ اور پہلے سے گمشدہ افراد کو سی ٹی ڈی کے ہاتھو جعلی انکاؤنٹر میں قتل کرنے کے خلاف تربت تا اسلام آباد نکالی گئی لانگ مارچ پر اسلام آباد پولیس کا لاٹھی چارج، تشدد اور ڈاکٹر مہرنگ بلوچ سمیت دیگر خواتین اور بچوں کی گرفتاری کے خلاف بلوچ یکجہتی کمیٹی لاہور نے ریلی نکال کر احتجاج کیا۔
یہ احتجاج بلوچ نسل کشی کے خلاف لانگ مارچ کے ساتھ اظہار یکجہتی اور آئی ایس بی پولیس کے ہاتھوں مظاہرین پر حملے اور گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ تھا احتجاج...