شنبه, اپریل 5, 2025

مسنگ پرسنز

تازہ ترین

پسنی لیویز اہلکار کو مسلح افراد نے گھر سے اغوا کرلیا

گوادر ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ پسنی سے گزشتہ شب سول کپڑوں میں ملبوس مسلح افراد نے بلوچ چادر چاردیواری کو پائمال کرکے گھر میں گھس کر لیویز اہلکار نثار کو انکے گھر سے اسلح کے زور پر اغوا کرکے لے گئے جس کے بعد وہ لاپتہ ہے ۔ اہخانہ نے کہاہے کہ نثار کا کسی سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے ،نہ ہی کسی غیر قانونی عمل کا حصہ رہے ہیں جس کی وجہ سے اسے اسطرح اغوا کیاگیا ہے۔

قلات میں پاکستانی فورسز کا جبر، 35 سے زائد افراد جبری طور پر لاپتہ

قلات:(ہمگام نیوز) قلات سمیت مقبوضہ بلوچستان بھر میں قابض فورسز کی جبر کی لہر شدت اختیار کر گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق قلات شہر اور گردونواح کو قابض پاکستانی فورسز نے مکمل محاصرے میں لے رکھا ہے، جہاں گھر گھر چھاپے مارے جارہے ہیں۔ اب تک کی اطلاعات کے مطابق 35 سے زائد افراد جبری طور پر لاپتہ کیے جاچکے ہیں، جن میں اشفاق بلوچ ولد خدا بخش بھی شامل ہیں، جنہیں آج رات ان کے گھر سے اٹھایا گیا۔ مزید برآں بلوچ یکجہتی کمیٹی نے بھی قلات سمیت بلوچستان بھر میں جاری ریاستی جبر کی مذمت کرتے ہوئے انسانی حقوق...

حب: جبری گمشدہ افراد کے لواحقین کے دھرنے پر پولیس و خفیہ اداروں کا کریک ڈاؤن، خواتین پر تشدد، متعدد گرفتار

حب (ہمگام نیوز) جبری گمشدہ افراد کے لواحقین کی جانب سے بھوانی میں دیے گئے دھرنے پر پولیس اور خفیہ اداروں نے طاقت کا وحشیانہ استعمال کرتے ہوئے کریک ڈاؤن کیا۔ اس دوران خواتین پر شدید تشدد کیا گیا اور کئی افراد کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ گرفتار ہونے والوں میں سیما بلوچ، ماہ زیب بلوچ، فرزانہ، سُمیرا، نرگس، امیرہ، ظفر بلوچ کی بوڑھی والدہ، کرم خان بگٹی، ظفر گیشکوری کی ضعیف ماں سمیت کئی خواتین شامل ہیں۔ پولیس نے جب دھرنے کو زبردستی ختم کرنے کی کوشش کی تو فوزیہ بلوچ سمیت دیگر...

ٹکری بہادر سمیت دیگر افراد ،کل 11 بجے تک بازیاب نہیں ہوئے تو شال بھرمیں مظاہروں کو وسعت دیں گے ۔ مظاہرین کی پریس...

شال ( ہمگام نیوز )مقبوضہ بلوچستان کے مرکزی شہر شال میں جاری لاپتہ افراد کی بازیابی کیلے جاری احتجاجی کیمپ و دھرنا گاہ سے جبری لاپتہ ٹکری بہادر علی ولد ٹکری رسول بخش، علی رضا ولد رسول بخش، اور بشیر احمد ولد غلام محمد سکنہ بروری بائی پاس شال ،کے لواحقین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ پاکستانی فورسز نے مذکورہ افراد کے گھروں میں زبردستی گھس کر چادر، چار دیواری اور بلوچ اقدار کی پامالی کی۔ فورسز نے گھر میں تھوڑ پھوڑ کی، عورتوں اور بچوں کو اذیت کا نشانہ بنایا اور ٹکری بہادر علی، علی رضا اور...

مستونگ گردگاپ کے مقام پر کل راشد سرپرہ اور دیگر لاپتہ افراد کی عدم بازیابی کیخلاف شاہراہ بند کیاجائے گا۔ لواحقین کا اعلان

مستونگ ( ہمگام نیوز )مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ مستونگ گردگاپ سے جبری لاپتہ راشد سرپرہ، ذاکر سرپرہ، اور جاوید سرپرہ کے لواحقین نے جاری بیان میں اعلان کیاہے کہ لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے کل کردگاپ کے مقام پر شال تا تفتان شاہراہ کو بلاک کر دیا جائیگا۔ لواحقین نے کہاہے کہ راشد سرپرہ ، زاکر سرپرہ اور جاوید سرپرہ کی جبری گمشدگی ایک ایسا سانحہ ہے جو صرف ان کے خاندانوں کا نہیں، بلکہ پورے معاشرے کا درد ہے۔ جب کسی کا بیٹا، بھائی یا دوست بغیر کسی قانونی جواز کے غائب کر دیا جاتا ہے، تو یہ صرف...