زاہدان(ہمگام نیوز ) رسانک نیوز کی رپورٹ کے مطابق شہدائے زاہدان کی برسی کے موقعے پر بلوچستان کے مختلف شہروں کے مختلف علاقوں میں قابض سیکورٹی فورسز اور آرمی آئی آر جی سی نے چھاپے مارے اور گلیوں میں گھات لگا کر زاہدان، خاش اور میرجاوہ کے مختلف علاقوں سے پچاس سے زائد بلوچ شہریوں کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے جن میں سے 32 بلوچوں کی شناخت مندرجہ ذیل ہے ۔
1_زبیر نوتیزهی فرزند برکت عمر 17 سال ساکن زاهدان
2_سلمان نوتیزهی فرزند عزیز عر 18 سا ساکن زاهدان
3_ شهاب نوتیزهی فرزند جیهند عمد 19 سال ساکن...
لندن(ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق گزشتہ سال 30 ستمبر 2022 کو قابض ایران کے ہاتوں مقبوضہ بلوچستان کے شہر دزاپ/زاہدان میں بلوچوں کی قتل عام کے خلاف اور شھدا کی یاد میں، فری بلوچستان موومنٹ نے لندن میں سیمینار منعقد کیا۔
فری بلوچستان موومنٹ نے بروز ہفتہ بتاریخ 30 ستمبر کو شہدا زاہدان کی برسی کے دن لندن میں سمینار منعقد کیا۔ واضع رہے کہ پچھلے سال 30 ستمبر بروز جمعہ کو جب بلوچوں نے بلوچ بیٹی ماہو بلوچ کی ایران کے ہاتھوں عصمت دری کے خلاف احتجاج کیا تو قابض ایرانی آرمی اہلکاروں نے احتجاج کرنے والوں پر...
تربت/آواران (مانیٹرنگ ڈیسک) اطلاعات کے مطابق تربت سے17 سالہ نوجوان لاپتہ ہوگیا ہے،ذرائع کے مطابق گزشتہ روز تربت سے 17 سالہ نوجوان یاسر ولد نجم کو لاپتہ کر دیا گیا ۔
دوسری جانب بلوچستان کے ضلع آواران سےاسکول استاد سمیت تین افراد کو گھرسے لاپتہ کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق آواران کی تحصیل جھاؤ کے علاقے کورک سے اسکول ٹیچر محمد اکبر، اسداللہ اور فہیم بلوچ کو ان کے گھر سےلاپتہ کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق تینوں قریبی رشتہ دار ہیں ۔
کراچی(ہمگام نیوز )مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق کراچی سے بلوچستان کا رہائشی نوجوان قابض فورسز ہاتھوں جبری لاپتہ ہوگیا ہے ۔خاندانی ذرائع کے مطابق حمل یعقوب سکنہ بلنگور دشت کو قابض پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے کراچی فقیر کالونی سے آج الصبح انکے رشتہ داروں کے گھر سے گرفتار کرکے لاپتہ کردیا جس کے بعد وہ لاپتہ ہے ۔ لواحقین نے نوجوان کی بحفاظت بازیابی کا مطالبہ کیا ہے ۔
زاہدان(ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر زاہدان سے قابض ایرانی فورسز نے دو بلوچ شہریوں کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو دزاپ کے دینی مدرسہ دارالعلوم مکی کے ایک دینی استاد اور ان کے والد کو قابض ایرانی سیکورٹی فورسز نے گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
ان گرفتار شدہ عالم کی شناخت حمید اللہ فاروقی ہے جو مکی دارالعلوم کے دینی اساتذہ میں سے ایک ہیں اور زاہدان مسجد اور دارالعلوم مکی کے بانی مولوی عبدالعزیز ملازہی کے پوتے ہیں اور ان کے والد...