شستون(ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق گزشتہ ہفتے میں ایک بلوچ شہری کو قابض ایرانی سیکورٹی فورسز نے واش اور شستون محور میں گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے اتوار کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر شستون( سراوان ) براہ راستہ واش محور میں قابض ایرانی فورسز نے ایک بلوچ نوجوان 25 سالہ معراج قلندرزہی کو جبری گمشدگی کا شکار بنا کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
کہا جاتا ہے کہ معراج اپنی نجی کار میں واش (خاش) محور سے شستون جا رہا تھا کہ اسے واش میں قابض سکیورٹی...
ڈیرہ بگٹی (ہنگام نیوز )اطلاعات کے مطابق سوئی سے ایک اور بلوچ فرزند لاپتہ ہوگیا تفصیلات کے مطابق لیاقت ولد پارو بگٹی کو اب سے کچھ دیر قبل قابض پاکستانی فوج نے سوئی کے ظفر کالونی سے حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا۔
ڈیرہ بگٹی میں آپریشن دو ہفتوں سے جاری ہے،قابض پاکستانی فوج نے اوچ کے قریب علاقوں میں آپریشن کرتے ہوئے مقامی لوگوں کو زدوکوپ کیا ، اوچ کے ہی علاقے لاغر داوان سے مقامی لوگوں کے تین ٹریکٹر کو بھی فورسز نے اپنے تحویل میں لیا اور ان کو اپنی فوج کو راشن سپلائی کیلئے استعمال...
کوئٹہ (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے گزشتہ روز مند ہائی اسکول سورو سے لاپتا دونوں بھائی عبدالحلیم اور نوربخش بازیاب ہوگئے۔ اس حوالے سے فیملی ذرائع نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مطابق گزشتہ روز مند سورو ہائی اسکول سے اے ٹی ایف پولیس کے ہاتھوں لاپتہ دونوں بھائی عبدالحلیم ولد محمد اور نوربخش ولد محمد بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے۔
تربت(ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق لاپتہ اسکول ٹیچر اور بلوچی زبان کے فن کار رفیق اومان کی بچیوں اور دیگر رشتہ داروں نے ان کے گمشدگی کو 9 سال پورا ہونے پر تربت پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایک بار پھر وفاقی و صوبائی حکومتوں، عسکری قیادت، چیف جسٹس آف پاکستان اور سیاسی جماعتوں سے رفیق اومان کی بازیابی کے لیے مدد کی اپیل کی ہے۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رفیق اومان کے بچیوں اور رشتہ دار خواتین نے کہاکہ 21 ستمبر 2014 کو انہیں سرکاری کام کے سلسلے میں محکمہ...
ڈیری بگٹی (ہمگام نیوز )اطلاعات کے مطابق قابض پاکستانی فوج نے ڈیرہ بگٹی سے مزید دو افراد کو جبری طور پر لاپتہ کردیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی کے طوطا کالونی سے پاکستانی فوج نے دو افراد کو اغوا کے بعد لاپتہ کردیا۔ لاپتہ ہونے والوں کی شناخت امام بخش ولد پیر بخش بگٹی اور ان کا بیٹا امام دین بگٹی کے ناموں سے ہوئی ہے۔