دیواندره(ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق ایرانی مقبوضہ کردستان میں گزشتہ ہفتے پیر سے بدھ تک، دیواندرہ سٹی میں 12 کرد شہریوں کو قابض ایرانی، انٹیلیجنس ایجنسی، پولیس اور فوج نے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی سرکار اداروں کے ہاتھوں گرفتار شدگان کردوں کی شناخت آکو افراسیابی، علاءالدین فتحی، سامان خالدیان، آرمان سهرابی، خسرو فتحی، نوید احمدی، ادریس درستکار، فرزاد شیری، عابد مرادی، آرمان مرادی، کوروش عبدی و امید کریمی کے ناموں سے ہوئی ہے ۔
واضح رہے کہ انسانی حقوق کی تنظیم ہینگاو کی رپورٹ کے مطابق ستمبر کے آغاز سے 20 دنوں...
کوئٹہ(ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق جبری لاپتہ راشد حسین کی ہمشیرہ فریدہ بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان ایک اور “برمودا ٹرائنگل” بن چکا ہے جہاں کے باسی آئے روز لاپتہ ہوجاتے ہیں اور دنیاء اسے قدرت کی کرنی سمجھ کر نظرانداز کردیتی ہےدنیا میں امن اور انسانیت کی پرچار کرنے والے بھی خاموش ہیں لیکن ہم اپنے لاپتہ پیاروں کو بھول نہیں سکتے ہیں نا نظرانداز کرسکتے ہیں کہ وہ کس حال اور ازیت میں ہونگے۔
انہوں نے مزید کہا کہ راشد حسین بلوچ کے جبری گمشدگی کو پانچ سال ہونے کو ہیں ،پانچ سال...
ڈیرہ بگٹی(ہمگام نیوز ) قابض پاکستانی فوج نے اوچ کے قریب علاقوں میں آپریشن کرتے ہوئے دو بھائیوں سمیت تین افراد کو حراست میں لیکر لاپتہ کردیا جن کی شناخت علی محمد ولد دل مراد بگٹی، نور محمد ولد دل مراد بگٹی اور یار خان ولد شاہ علی بگٹی کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ اوچ کے ہی علاقے لاغر داوان سے مقامی لوگوں کے تین ٹریکٹر کو بھی فورسز نے اپنے تحویل میں لیا اور ان کو اپنی فوج کو راشن سپلائی کیلئے استعمال کررہا ہے ٹریکٹر کے مالکان کو کہا گیا ہے کہ فوج کو روشن سپلائی...
چابہار/زاہدان(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق بروز منگل کو زاہدان اور چابہار قابض ایرانی فورسز نے دو بلوچ شہریوں کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے ـ تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے مرکزی شہر زاہدان قابض ایرانی سیکورٹی فورسز نے صبح کے ایک بلوچ شہری کے گھر پر چھاپہ مار کر گھر کی کھڑکیاں توڑ کر کر گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
اس بلوچ شہری کی شناخت ذبیح اللہ کوہکان ولد مجید کے نام سے بتائی گئی ہے ـ
رپورٹ کے مطابق سکیورٹی فورسز عدالتی حکم نامہ دکھائے بغیر گھر میں داخل ہوئیں اور...