شنبه, اپریل 5, 2025

مسنگ پرسنز

تازہ ترین

شال ہمارے جبری گمشدہ عزیزوں کو تین دن کے اندر رہا نہیں کیا گیا تو ہم شال بھر میں دھرنے دیں گے۔ ...

شال (ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے مرکزی شہر شال میں جبری گمشدہ بلال بلوچ ولد امام بخش، اصغر قمبرانی ولد غلام علی، جواد احمد ولد قدرت اللّٰہ قمبرانی، اور سید گُل ولد حاجی گُل کے لواحقین پریس کلب شال میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ہم جبری گمشدہ افراد کے لواحقین آج آپ کے سامنے ایک سنگین مسئلہ لے کر آئے ہیں۔ بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کا سلسلہ دو دہائیوں سے جاری ہے، جس نے ہر طبقہ فکر کو خوف و ہراس میں مبتلا کر رکھا ہے۔ یہ غیر انسانی جبر دن بدن شدت اختیار کر رہا ہے،...

تربت قابض فورسز ہاتھوں لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے جدگال ڈن پر دھرنا، شاہراہ بند

تربت (ہمگام نیوز )مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ تربت سے لاپتہ کیے نوجوان دین جان سمیت دیگر لاپتہ افراد کی لواحقین نے جدگال ڈن کے مقام پر ایم 8 شاہراہ کو بند کرکے دھرنا دے دیا ۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ جب تک دین جان سمیت دیگر لاپتہ افراد کی بازیابی یقینی بنائی نہیں جاتی، تب تک ایم 8 شاہراہ جدگال ڈن کے مقام پر بند رہے گا۔ مظاہرین کے مطابق دین جان اور دیگر لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے ہم نے پہلے بھی احتجاج کیا ہے مگر انتظامیہ نے ہمارے ساتھ بازیابی کا وعدہ کرکے احتجاج ختم کرایا تھا...

قلات: قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ شخص بازیابی کے بعد شہید

قلات (ہمگام نیوز) قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری طور پر لاپتہ کیے گئے عیدمحمد ولد حیات خان سکنہ نرمک، دوران حراست بدترین تشدد کے باعث بازیابی کے بعد جانبر نہ ہوسکے اور آج شہید ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق، عیدمحمد کو دسمبر 2023 میں منگچر کے مقام سے پاکستانی فورسز نے حراست میں لے کر لاپتہ کردیا تھا۔ 8 فروری 2025 کو انہیں شدید زخمی حالت میں بازیاب کرایا گیا، تاہم دوران حراست ہونے والے بدترین تشدد کے باعث وہ مسلسل ہسپتال میں زیر علاج رہے۔ آج موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق، علاج کے باوجود ان کی حالت سنبھل نہ...

بلوچ نوجوانوں کو ہدف بناکر قتل کرنے اور جبری گمشدگی کے خلاف بی وائی سی کے احتجاجی مظاہرے

شال ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان ،بلوچ یکجہتی کمیٹی تربت ،حب ،پنجگور ،مستونگ زون کی جانب سے لاپتہ افراد کی بازیابی ،نوجوانوں کو ہدف بناکر قتل کرنے ،جعلی مقابلوں میں جبری گمشد ہ افراد کو قتل کرنے گزشتہ روز ریلیوں کا انعقاد کیاگیا ۔جس میں سینکڑوں کی تعداد میں مرد، خواتین، بچے اور بزرگوں نے بھی شرکت کی ۔ مظاہرین نے ریلیوں احتجاج دوران شہروں کی مختلف گلیوں میں مارچ کیا جن کے ہاتھوں میں بینرز اور لاپتہ افراد کے تصاویر تھے ، انہوں نے مظالم اور جبری گمشدگیوں کے خلاف نعرہ بازی کی۔  مقررین نے بلوچ نوجوانوں کی ہدف...

کراچی سے پانچ بلوچ طلباء کو تین دن میں بازیاب نہیں کیاگیا تو آئندہ کا لائحہ عمل دینے کا اعلان کریں گے ۔...

کراچی( ہمگام نیوز ) بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مرکزی ڈپٹی آرگنائزر لالا وھاب بلوچ نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس دوران خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کراچی میں بلوچ نوجوان طالب علموں کی جبری گمشدگی ایک معمول بن چکی ہے۔ انہیں غیر قانونی طور پر حراست میں لے کر ٹارچر سیلوں میں قید کرنا ایک غیر آئینی اور غیر انسانی عمل ہے، جس نے بے شمار خاندانوں کو شدید ذہنی اور جسمانی اذیت میں مبتلا کر رکھا ہے۔ ایسے بے شمار گھرانے روزانہ اپنے پیاروں کی غیر موجودگی کا دکھ سہنے پر مجبور ہیں، جو ریاستی جبر اور جبری...