دوشنبه, اپریل 7, 2025

پھانسیاں

تازہ ترین

قابض ایران کے ہاتھوں بلوچوں کی پھانسی کا سلسلہ جاری، ایک ہی دن میں 9 بلوچ قیدیوں کو پھانسی دے دی گئی

زاہدان،یزد(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق قابض ایران نے زاہدان اور یزد میں 9 بلوچ قیدیوں کو پھانسی دے دی ہے ۔ جن میں ایک خاتون اور ایک کرد قیدی بھی شامل ہے ۔  تفصیلات کے مطابق آج بروز اتوار 15 دسمبر 2024ء کو سزائے موت پانے والے چار بلوچ قیدیوں کو سزائے موت پر عمل درآمد کے لیے زاہدان سنٹرل جیل کے سولٹری سیل میں منتقل کیا گیا۔ مزید رپورٹ کے تصدیق شدہ ایک قیدی کی شناخت 45 سالہ محمد وزیر رودینی ولد غوث کی ہے جو کہ شادی شدہ اور چار بچوں کا والد تھا اور پیدائشی سرٹیفکیٹ سے...

زاہدان سینٹرل جیل میں پھانسی پانے والے ایک بلوچ قیدی کی شناخت ہوگئی ۔

زاہدان (ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق ایک بلوچ قیدی جسے پیر 9 دسمبر کو فجر کے وقت زاہدان سینٹرل جیل میں پھانسی دی گئی تھی، جہاں اسے دو دیگر خدابخش کمبرزہی اور امید حسین زئی" کے ساتھ پھانسی دی گئی تھی، جس کی شناخت آج ہوگئی ہے ۔ پھانسی پانے والے اس بلوچ کی قیدی شناخت 42 سالہ ستار ردوزی ولد عبدالحمید جو کہ زابل شہر میں واقع گاؤں ملیک سے بتایا جاتا ہے ۔

مشہد کی وکیل آباد جیل میں دو افغانوں کو پھانسی دے دی گئی۔

مشہد(ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق  بروز جمعرات کو مشہد کی وکیل آباد جیل میں دو افغان شہریوں کی سزائے موت پر عمل درآمد کرتے ہوئے انہیں پھانسی دے دی گئی جو کہ منشیات کے الزام میں قید تھے ۔  ان دو افغانوں کی شناخت 22 سالہ محمد شاہ اچکزہی اور 24 سالہ رحیم اچکزہی، جو کہ افغانستان کے صوبہ فرح سے ان کا تعلق بتایا گیا ہے ۔ دستیاب ذرائع کے مطابق محمد شاہ اور رحیم کو 2022 میں مشہد میں منشیات سے متعلق الزامات میں گرفتار کیا گیا تھا اور انہیں عدالت نے موت کی سزا سنائی تھی ۔

تہران کی جیل میں ایک بلوچ قیدی کو پھانسی دے دی گئی

تہران(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق آج صبح کے وقت تہران جیل میں ایک بلوچ قیدی کی سزائے موت پر عمل درآمد کرتے ہوئے اسے پھانسی دے دی گئی ۔  اس قیدی کی شناخت؛ زاہدان سے تعلق رکھنے والے "ناصر شاہوزہی" ہے ۔  ذرائع کے مطابق: "ناصر کو چند سال قبل تہران میں منشیات سے متعلق الزامات میں گرفتار کیا گیا تھا اور اسے عدالت نے سزائے موت سنائی تھی ۔  ذرائع کا مزید کہنا ہے کہا آج مکمل 9 قیدیوں کو تہران جیل میں مختلف جرائم کے الزامات کے تحت پھانسی دی گئی ہے" لیکن آزادانہ طور پر اس خبر کی...

قابض ایران کے ہاتھوں بلوچوں کی پھانسی کے سلسلہ جاری ، زاہدان سینٹرل جیل میں تین بلوچ قیدیوں کو پھانسی دے دی گئی۔

زاہدان (ہمگام نیوز) آج بروز پیر کو صبح کے وقت ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے مرکزی شہر زاہدان کے سینٹرل جیل میں تین بلوچ قیدیوں کی سزائے موت پر عملدرآمد کرتے ہوئے انہیں پھانسی دے دی گئی ۔ جنہیں پھانسی دینے کے لیے ایک روز قبل   سولٹری سیل میں منتقل کیا گیا تھا۔ جو کہ منشیات سے متعلق الزامات کے تحت گرفتار کئیے گئے تھے ۔  ان قیدیوں کی شناخت 40 سالہ خدابخش کمبرزہی براھوئی ولد محمد، 33 سالہ امید حسین زئی ولد نور محمد اور تیسرے قیدی کا تعلق رخشانی خاندان سے جنکا تاحال نام معلوم نہیں ہو سکا ۔  ذرائع کے...